شہد کا رنگ عموماً براؤن یا اس سے کچھ ہلکا ہوتا ہے لیکن امریکی ریاست شمالی کیرولینا میں پراسرار طور پر جامنی رنگ کا شہد پایا جاتا ہے۔
کہا جاتا ہے کہ شمالی کیرولینا کا علاقہ سینڈز ہل دنیا میں واحد جگہ ہے۔ جہاں کی مکھیاں جامنی رنگ کا شہد پیدا کرتی ہیں۔
یہ شہد جو کہ مختلف اجزا و عناصر پر مشتمل چپکنے والے خواص اور مختلف زاویوں سے دیکھنے میں تبدیل ہوتے ہوئے رنگ کا حامل ہے۔ اور اس کا ذائقہ بھی ویسا شیریں نہیں جس طرح لوگ شہد کو بہت پسند کرتے ہیں۔
انتہائی مہنگے لیکن تلخ کوربزولو شہد سے لے کر میٹ ہنی جو کہ وولچر بیز (وولچر شہد کی مکھی) پیدا کرتی ہیں۔ اس کے علاوہ عجیب و غریب۔ اقسام کے متعدد اقسام کے شہد پر سالوں تک تجزیہ کرنے والے ماہرین نے غیر عمومی شہد بھی دیکھے۔
تاہم ان میں سے کوئی شہد شمالی کیرولینا میں پیدا ہونے والے جامنی شہد کی طرح کا دیکھنے میں سامنے نہیں آیا۔
اس سے یوں لگا کہ یہ کچھ خاص قسم کا شہد ہے۔ اور دنیا بھر میں موجود ماہرین شہد اور مکھیوں کی۔ پرورش کرنے والوں کے لیے اس میں بہت کچھ موجود ہے۔
لیکن یہ انتہائی نایاب شہد بالکل اصلی اور خالص ہے۔ جامنی شہد امبر قسم کے شہد سے زیادہ میٹھا ہے۔ تاہم ذائقے میں کچھ ہلکا ہوتا ہے۔