اسلام آباد اور راولپنڈی کے شائقین کرکٹ کو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے خوش خبری سنادی۔
ذرائع کے مطابق پی سی بی نے انگلینڈ کے دورہ پاکستان میں کوئی تبدیلی نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے بعد دونوں ٹیموں کا پہلا ٹیسٹ میچ شیڈول کے مطابق یکم دسمبر کو راولپنڈی اسٹیڈیم میں ہی ہوگا۔
ذرائع کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کے ۔درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ 9 دسمبر سے ملتان۔ اسٹیڈیم میں جبکہ تیسرا میچ 17 دسمبر سے کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق پی سی بی کو متعلقہ حکام سے راولپنڈی اسٹیڈیم میں پاک انگلینڈ سیریز کا ٹیسٹ میچ کروانے کے لیے گرین سگنل مل گیا ہے۔
دوسری جانب ۔انگلینڈ کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کو رپورٹ کرنے والے سیکیورٹی۔ وفد نے بھی دورے سے متعلق گرین سگنل دے دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ای سی بی کو رپورٹ کرنے۔ والا سیکیورٹی وفد انگلش ٹیم کے دورہ پاکستان کے حوالے سے مکمل طور پر مطمئن ہے۔
ذرائع کے مطابق انگلینڈ کا ٹیسٹ اسکواڈ پلان کے مطابق اسلام آباد میں ہی لینڈ کرے گا، مہمان ٹیم 27 نومبر کو اسلام آباد ائیرپورٹ پر پہنچے گی۔
Bmitti you’ll of