ایشیا کپ: بابراعظم آؤٹ، پاکستان نے ایک وکٹ پر 58 رنز بنا لیے

پاکستان نے ایشیا کپ کے اہم میچ میں ہانگ کانگ کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتےہوئے 9 اوورز میں ایک وکٹ پر 58 رنز بنائے ہیں۔

ايشيا کپ
ہانگ کانگ کے کپتان نزاکت خان نے بابراعظم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی

شارجہ میں کھیلے جارہے ۔میچ میں ہانگ کانگ کے کپتان نزاکت خان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

کپتان بابر اعظم ایشیا کپ کے دوسرے میچ میں بھی ناکام رہے۔ اور 9 رنز بنا کر 13 کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹ گئے۔

محمد رضوان اور فخرزمان نے محتاط انداز میں کھیلتے ہوئے اسکور آگے بڑھایا۔ اور آٹھویں اوور کی دوسری گیند میں ٹیم کی نصف سنچری مکمل کرائی۔

قبل ازیں نزاکت خان نے ٹاس جیتنے کے بعد کہا کہ ہدف کے حصول کے لیے وہ پراعتماد ہیں اور وکٹ ہوم گراؤنڈ کی طرح نظر آرہی ہے۔

پاکستانی کپتان بابراعظم نے اس کے برعکس کہا کہ وہ پہلے بیٹنگ ہی کرنا چاہتے تھے۔

دونوں کپتانوں نے بھارت کے خلاف کھیلے گئے اپنے گزشتہ میچوں کی ٹیموں کو برقرار رکھا۔

دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں:

پاکستان: بابراعظم (کپتان)، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، فخر زمان، افتخار احمد، خوشدل شاہ، آصف علی، شاداب خان، محمد نواز، نسیم شاہ، حارث رؤف، شاہنواز دھانی

ہانگ کانگ: نزاکت خان(کپتان)، بابرحیات، یاسم مرتضیٰ، کنچیت شاہ، اسکاٹ مکیچنی(وکٹ کیپر)، ہارون ارشد، اعزاز خان، ذیشان علی، احسان خان، ایوش شکلا، محمد غضنفر

تبصره

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.