بھارت کا پاکستان نہ آنے کا معاملہ، پی سی بی کا ورلڈکپ 2023 نہ کھیلنے کے آپشن پر غور

ایشیا کپ 2023 میں شرکت کے لیے پاکستان نہ آنے کے بھارتی بورڈ کے فیصلے کے جواب میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈکپ 2023 بھی نہ کھیلنے پر غور شروع کردیا۔

کرکٹ کونسل کے صدر جے شاہ نے کہا ہے کہ بھارتی ٹیم ایشیا کپ کے لیے پاکستان نہیں جائے گی

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی تھنک ٹینک۔ کے اجلاس میں پی سی بی نے بھارتی کرکٹ بورڈ بی سی سی آئی کے فیصلے کے بعد مختلف آپشنز پر غور شروع کردیا۔

ذرائع نے بتایا کہ پاکستان۔ کرکٹ بورڈ کا بھارت کے فیصلے کے جواب میں آئی سی سی ورلڈکپ 2023 بھی نہ کھیلنے پر غور شروع کردیا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ جے شاہ کے بیان کو غیر ضروری۔ اور جلد بازی قرار دیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں کہا گیا کہ صدر ایشن کرکٹ کونسل جے شا تنہا کوئی فیصلہ کرنے کے مجاز نہیں، ایشین کرکٹ کونسل کا مقصد رکن ممالک کے مفادات کا تحفظ کرنا ہے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ اے سی سی اگر مفادات کا تحفظ نہیں کر سکتا۔ تو پھر اے سی سی میں رہنے کا فائدہ نہیں۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ اے سی سی یہ ریونیو ڈیویلپمنٹ پر خرچ کرتا ہے۔ اگر اے سی سی کو یہ ریونیو نہیں چاہیے تو پی سی بی کے لیے بہتر ہے اے۔ سی سی سے الگ ہوجائے۔

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.