تنازعات کا شکار فلم جوائے لینڈ کو کچھ حصے حذف کرنے کے بعد پاکستان میں نمائش کی اجازت دے دی گئی۔
فلم جوائے لینڈ کی نمائش کے معاملے پر مرکزی فلم سنسر بورڈ کے فل بورڈ کا اجلاس ہوا۔
اجلاس میں فل بورڈ نے فلم جوائے لینڈ کے بعض حصے حذف کرنے کے بعد نمائش کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا۔
خیال رہے کہ فلم پر بعض مکاتب فکر کے اعتراض کے بعد وزیراعظم نے کابینہ کمیٹی بنائی تھی۔
کابینہ کمیٹی نے گزشتہ روز فلم کو دیکھا اور معاملہ فل بورڈ کے سپرد کردیا تھا۔
فل بورڈ اجلاس میں فلم کو دیکھا گیا اور اس کے کچھ حصے حذف کردیے گئے۔
فل بورڈ نے کچھ حصے حذف کرنے کے بعد فلم جوائے لینڈ کی نمائش کی اجازت دی۔