ٹائپ 2 ذیابیطس میں مبتلا افراد کیلئے دوپہر میں ورزش کرنا مفید

ایک نئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ٹائپ 2 ذیابیطس میں مبتلا افراد کے لیے صبح کے بجائے دوپہر میں ورزش کرنا مفید ہے۔

یہ تحقیق امریکی ذیابیطس ایسوسی ایشن کی ویب سائٹ پر ذیابیطس کیئر جریدے میں شائع کی گئی، جس میں میساچوسٹس بریگھم اینڈ وومن اسپتال کے ڈویژن آف سلیپ اینڈ سرکیڈین ڈس آرڈرز کے شریک مصنف ڈاکٹر جینگی کیان کہتے ہیں. کہ تحقیق کے مطابق اگر ٹائپ 2 ذیابیطس والے افراد. دوپہر میں ورزش کریں. تو ان کے بلڈ شوگر کو کنٹرول کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ہم جانتے ہیں کہ ورزش جسمانی صحت کے لیے فائدہ مند ہے. لیکن ہمارے مطالعے یہ بات سامنے آئی ہے کہ ورزش کرنے کا وقت بھی اہم ہوتا ہے۔

برطانیہ کے شہر بریگھم میں جولس ذیابیطس سینٹر کے محققین کی ٹیم نے 2 ہزار 400 سے زائد ایسے لوگوں کے ڈیٹا کا مطالعہ کیا جو ٹائپ 2 ذیابیطس میں مبتلا ہونے کے ساتھ ان کا وزن بھی زیادہ تھا۔

ایک سال تک مطالعے کے اعدادوشمار کاجائزہ لینے کے بعد محققین کو معلوم ہوا. کہ جو لوگ دوپہر کو ہلکی اور زیادہ بھاری ورزش کرتے ہیں. ان کے خون میں گلوکوز کی سطح میں سب سے زیادہ کمی واقع ہوئی۔

ہارورڈ کے اسکول آف پبلک ہیلتھ کے مطابق ہلکی ورزش/جسمانی سرگرمیوں میں تیز چلنا، سائیکل چلانا، ٹینس کھیلنا یا اوپر اور نیچے سیڑھیاں چڑھنا اور اترنا شامل ہیں۔

ورزش

زیادہ بھاری ورزش میں جاگنگ، تیز دوڑنا شامل ہے. جس میں سانس پھولنے لگتا ہے. اور دل کی دھڑکن بڑھ جاتی ہے۔

بعدازاں تحقیقی مطالعہ کے چوتھے سال کے اعداد و شمار کا جائزہ لینے کے بعد محققین کو معلوم ہوا. کہ جو لوگ دوپہر کے وقت ورزش کرتے ہیں. ان کے خون میں گلوکوز کی سطح میں کمی برقرار رہتی ہے اور ذیابیطس کی ادویات سے آہستہ آہستہ چھٹکارا پانے کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں۔

مذکورہ تحقیق کے مصنفین نے نشاندہی کی ہے. کہ تحقیق میں محدود پیمانے پر جائزہ لیا گیا ہے. کیونکہ اس میں نیند یا خوراک کی پیمائش نہیں کی گئی۔

جوسلن ذیابیطس سینٹر کے معاون اور شریک مصنف ڈاکٹر رولینڈ مڈل بیک نے کہا کہ ورزش کرنے کے اوقات جسمانی صحت کے لیے اہم ہے، مستقبل میں ہم مریضوں کو مشورہ دینے. کے حوالے سے مزید اعدادوشمار اور تجربات کا جائزہ لے سکتے ہیں،۔

برطانیہ میں ذیابیطس کی ریسرچ کمیونیکیشن کی سربراہ ڈاکٹر لوسی چیمبرز نے اس تحقیق کے بارے میں کہا. کہ جسمانی طور پر چاق و چوبند رہنے سے ٹائپ 2 ذیابیطس والے لوگوں کو ان کے بلڈ شوگر کی سطح کو کنٹرول کرنے میں مدد مل سکتی ہے. اور ذیابیطس سے متعلق سنگین پیچیدگیوں جیسے دل کی بیماری اور گردے کی خرابی کے خطرے کو کم کرنے کے ساتھ ساتھ صحت کو بہتر بنایا جا سکتا ہے۔

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.