سندھ: نوری آباد کے قریب مسافر کوچ میں آتشزدگی، 12 بچوں سمیت 17 افراد ہلاک

پاکستان کے شہر کراچی کے قریب ایم نائن موٹروے پر نوری آباد کے علاقے میں ایک مسافر کوچ میں آتشزدگی کے نتیجے میں 12 بچوں سمیت 17 افراد ہلاک جبکہ 16 زخمی ہو گئے ہیں۔

کراچی کے قریب ایم نائن موٹروے پر نوری آباد کے علاقے میں ایک مسافر کوچ میں آتشزدگی
کراچی کے قریب ایم نائن موٹروے پر نوری آباد کے علاقے میں ایک مسافر کوچ میں آتشزدگی

صوبائی وزیر اطلاعات اور ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے۔ بی بی سی کو بتایا کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق بس کے اے سی پلانٹ میں آگ بھڑکی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے بس کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

پاکستان کے صوبہ سندھ کے ۔پارلیمانی سیکریٹری۔ محکمہ صحت قاسم سومرو کے مطابق اس حادثے میں ہلاک ہونے والوں میں 12 بچے ہیں۔ جن کی عمریں 15 سال سے کم ہیں جبکہ دیگر بالغ افراد ہیں۔

محکمہ صحت سندھ کے مطابق زحمی ہونے والے 17 افراد بالغ ہیں اور۔ ان میں سے بیش۔ تر کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد رخصت کر دیا گیا۔ جبکہ چند کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

قاسم سومرو کے مطابق ’مغیری برادری کے ان افراد کا تعلق خیرپور ناتھن شاہ سے تھا جو کراچی سے واپس جا رہے تھے۔‘

ڈی ایس پی نوری آباد واجد علی تھیم کا کہنا ہے۔ کہ مسافر کوچ کراچی سے خیرپور ناتھن شاہ جا رہی تھی اور اس بس میں سوار تمام افراد سیلاب متاثرین تھے۔

یاد رہے کہ حالیہ سیلابی بارشوں سے شہری آبادی میں اب سے زیادہ خیرپور ناتھن شاہ شہر متاثر ہوا ہے۔ جو اس وقت بھی زیر آب ہے۔

صوبائی وزیر اطلاعات اور ٹرانسپورٹ شرجیل انعام نے نوری آباد میں بس کو آگ لگنے سے قیمتی جانوں۔ کے نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سیکریٹری ٹرانسپورٹ کو معاملے کی تحقیقات کے لیے اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دینے کا حکم دیا ہے۔

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.