کرن اشفاق کے دوسری شادی اور سابق شوہرعمران اشرف سے متعلق انکشافات

ماڈل اور اداکارہ کرن اشفاق نے اداکار عمران اشرف سے پہلی شادی کے دوران ہونے والے مسائل پر پہلی بار تفصیلی گفتگو کرتے انکشاف کیا کہ 5 سال کے دوران انہیں کسی عوامی تقریب میں شرکت کرنے کی اجازت نہیں تھی، میں عمران اشرف کو بہت پہلے چھوڑ دیتی. لیکن امی نے کہا تھا. کہ کچھ بھی ہوجائے برداشت کرو، دوسری شادی کا ارادہ نہیں تھا۔

کرن اشفاق نے 4 دسمبر کو پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی). کے رہنما حمزہ علی چوہدری سے دوسری شادی کی تھی۔

اس سے قبل کرن اشفاق نے 2018 میں اداکار عمران اشرف سے شادی کی تھی، ان کے ہاں 2020 میں بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی. اور دونوں کے درمیان نومبر 2022 میں طلاق ہوگئی تھی۔

دونوں نے سوشل میڈیا پر طلاق کی تصدیق کی تھی. لیکن طلاق کی وجہ نہیں بتائی تھی. اور بعد ازاں بھی دونوں نے کبھی اپنی شادی ختم ہونے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا تھا۔

حال میں ہی کرن اشفاق نے ٹک ٹاکر کنول آفتاب کے. پوڈکاسٹ میں شرکت کی جہاں اداکارہ نے سابق شوہر اداکار عمران اشرف سے پہلی شادی کے دوران ہونے. والے مسائل اور دوسری شادی سے متعلق پہلی بار تفصیلی گفتگو کی۔

ماڈل اور اداکارہ کرن اشفاق نے کہا کہ وہ اب بھی ماڈلنگ کررہی ہیں. لیکن بیٹے کی وجہ سے ٹی وی ڈراموں سے ابھی بریک لیا ہوا ہے۔

شوہر سے زیادہ ساس سے باتیں

انہوں نے اپنے شوہر حمزہ علی کے بارے میں بتایا. کہ ان کا تعلق لاہور سے ہے. لیکن کراچی میں کام کرتے ہیں، ’اب میرے دو گھر ہیں، لاہور میں میری ساس ہیں. اور کراچی میں میرا بیٹا ہے، اپنے شوہر سے زیادہ ساس سے باتیں کرنے میں مزا آتا ہے، میری ساس بہت اچھی ہیں۔‘

ساس کی تعریف کرتے ہوئے کرن اشفاق آبدیدہ ہوگئیں، انہوں نے کہا کہ ’یہ خوشی کے آنسو ہیں، مجھے توقع نہیں. تھی کہ میری ساس اتنی اچھی ہوں گی، یہ بہت بڑی رحمت ہے، عام طور پر ساس اچھی نہیں ہوتیں، کہتے ہیں کہ بہوئیں بھی بیٹیاں تب ہی بنتی ہیں. جب ساس ماں بنتی ہے۔‘

کرن اشفاق نے مزید کہا کہ ’گزشتہ 5 سال سے میرے والدین کو سکون کی نیند نہیں آئی، حمزہ علی سے شادی کرنے کے بعد میرے والدین کو ذہنی سکون ملا ہے، اس کے لیے میں اپنے شوہر حمزہ اور ان کی فیملی کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گی۔‘

اس دوران کرن اشفاق نے اداکار عمران اشرف سے علیحدگی سے متعلق بھی گفتگو کی، انہوں نے عمران اشرف کا نام لیے بغیر ان سے شادی کے دوران ہونے والے مسائل پر بات کی۔

اداکارہ نے کہا کہ ان 5 سالوں کے دوران عمران اشرف نے انہیں سپورٹ نہیں کیا، اس کے علاوہ بھی کئی مسائل چل رہے تھے. جو میں اپنی والدہ سے شئیر کرتی تھی۔

مسائل

’عمران اشرف سے شادی کے وقت کئی مسائل چل رہے تھے، امی میرے مسائل ابو کو نہیں بتاتی تھیں، لیکن جس دن میری طلاق ہوئی اس کے اگلے 5 روز تک. ابو ملائیشیا کے ہسپتال میں داخل تھے، میری ہمت نہیں تھی کہ اپنے مسائل کے بارے میں دونوں بھائیوں سے بات کرسکوں۔‘

کرن اشفاق نے کہا کہ ’پاکستان میں طلاق صرف لڑکی کی ہوتی ہے، لڑکے کی طلاق نہیں ہوتی، لڑکے سے کوئی کچھ نہیں پوچھتا، عمران اشرف سے علیحدگی کے بعد اب بھی مجھ سے. لوگ کمنٹس میں پوچھتے ہیں کہ کیوں چھوڑا، آپ سامنے والے سے کیوں نہیں پوچھتے کہ آپ نے کیوں چھوڑا؟۔‘

اداکارہ نے کہا کہ وہ اس حوالے سے مزید تفصیلات نہیں جانا چاہتیں. کیونکہ پھر لوگ کہتے ہیں. کہ ’میں اتنے سال چپ رہی پہلے ہی چھوڑ دیتی۔‘ کرن اشفاق نے اس کی وجہ بتاتے ہوئے. کہا کہ ’پہلے میری والدہ نہیں چھوڑنے دیتی تھیں، امی کہتی تھیں کہ کچھ بھی ہوجائے برداشت کرو، گھر بسانا ہے، دو بڑی بہنیں بھی ہیں۔‘

اس دوران کرن اشفاق کے آنکھوں میں آنسو آگئ.ے اور انہوں نے روتے ہوئے. کہا کہ ’جب طلاق ہوتی ہے تو صرف لڑکی کی طلاق نہیں ہوتی، مجھے لگتا ہے. جب مجھے طلاق ہوئی. تو اس کے ساتھ میرے دونوں بھائیوں کو طلاق ملی، دونوں بہنوں، امی اور ابو کو بھی طلاق ملی۔‘

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.