انڈین خلائی جہاز چندریان کی جانب سے چاند کی تصاویر موصول

تصاویر
تصاویر میں چاند پر گڑھے دکھائی دے رہے ہیں

چاند کے جنوبی قطب پر جانے والے انڈین چندریان تھری مشن نے رواں ماہ کے آخر میں چاند کی سطح پر متوقع لینڈنگ سے قبل چاند کی پہلی تصاویر بھیج دی ہیں۔

ہفتے کو مشن لے جانے والا خلائی جہاز کامیابی کے ساتھ چاند کے مدار میں داخل ہوا. جس کے بعد انڈین خلائی ایجنسی ’آئی ایس آر او ‘ (انڈین سپیس ریسرچ آرگنائزیشن) نے مدار سے لی گئی چاند کی پہلی تصاویر ٹویٹ کیں۔

تصاویر میں چاند پر گڑھے دکھائی دے ہیں. جو خلائی جہاز کے چاند کی سطح کے قریب جانے کی وجہ سے زیادہ بڑے ہوتے گئے۔

زمین کے گرد چکر لگانے کے تقریبا 10 دن بعد خلائی جہاز نے چاند کے گرد گھومنا شروع کر دیا ہے. اور روور اور لینڈر کے 23 اگست کو چاند کی سطح پر اترنے کی توقع ہے۔

چاند کے مدار

آئی ایس آر او نے ٹویٹ کیا کہ آج چندریان تھری مشن نے چاند کے مدار میں داخلے کے عمل (لونر آربِٹ انرسرشن یا ایل او آئی) کی کامیابی سے تکمیل کے ساتھ ایک اہم سنگ میل عبور کر لیا ہے۔

ہفتے کو یہ کامیابی لگاتار تیسری بار حاصل کی گئی. جب آئی ایس آر او نے کامیابی. کے ساتھ خلائی جہاز کو چاند کے مدار میں داخل کیا ہے۔

چندریان تھری مشن کے خلائی جہاز کے لیے متعدد مشقوں کی منصوبہ بندی کی گئی ہے. تاکہ وہ اپنی گردش کو کم کرے اور چاند پر اتر جائے۔

اس طرح کی ایک مشق کے دوران خلائی جہاز کا پروپلشن موڈیول مدار میں رہتے ہوئے. لینڈر سے الگ ہو جائے گا اور مرحلہ وار بریک لگاتے. ہوئے لینڈر کے 23 اگست کو چاند کے جنوبی قطبی علاقے میں اترنے کی توقع ہے۔

اس مشن کو آئی ایس آر او کے ایل وی ایم تھری راکٹ کے ذریعے 14 جولائی کو جنوبی ریاست آندھرا پردیش میں انڈیا کی. اہم خلائی پورٹ سری ہری کوٹا سے لانچ کیا گیا تھا۔

یہ خلائی جہاز جس کا سنسکرت زبان میں نام ’چاند گاڑی‘ ہے. ایک ایسے سفر پر ہے جس میں چاند پر اترنے سے پہلے ایک ماہ سے کچھ زیادہ وقت لگنے کی توقع ہے۔

مشن آپریشنز

آئی ایس آر او کا کہنا ہے کہ ’پورے مشن کے دوران آئی ایس آر او ٹیلی میٹری، ٹریکنگ اینڈ کمانڈ نیٹ ورک (آئی ایس ٹی آر اے سی) کے مشن آپریشنز کمپلیکس (ایم او ایکس)، بنگلورو کے قریب واقع انڈین ڈیپ سپیس نیٹ ورک (آئی ڈی ایس) اینٹینا سے ای ایس اے اور جے ایل پی ڈیپ سپیس انٹینا کی مدد سے خلائی جہاز کی حالت پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے۔‘

سافٹ لینڈنگ کی کامیابی. کی صورت میں انڈیا چاند کے جنوبی قطب کے قریب خلائی جہاز اتارنے. والا  پہلا اور امریکہ، سابق سوویت یونین. اور چین کے بعد چاند پر خلائی جہاز اتارنے والا چوتھا ملک بن جائے گا۔

2019 میں چاند کی سطح پر روور اتارنے کی آئی ایس آر او کی پہلی ناکام کوشش کے چار سال بعد چندریان تھری ایک فالو اپ مشن ہے۔

چندریان تھری کے لیے اگلا قدم خلائی. جہاز کے مدار کو مزید کم کرنا ہے. جو نو اگست کے لیے طے ہے۔

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.