کیا بچوں کو اسکول میں موبائل فون لانے کی اجازت ہونی چاہیے؟

برطانوی حکومت نے اسکولوں میں موبائل فون پر مکمل پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے

برطانوی حکومت نے اسکولوں میں موبائل فون پر مکمل پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ جرمن ٹیچرز ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ وہ تمام بچوں کے لیے پابندی کے خلاف ہے۔ اسکول میں موبائل فون لانے کے فوائد یا نقصانات کیا ہیں؟

برطانوی محکمہ تعلیم نے نئے رہنما اصول جاری کر دیے  ہیں، جن کے مطابق اسکول میں پورا دن موبائل فون استعمال کرنے پر پابندی ہو گی۔ اس کے ساتھ ساتھ یہ بھی لکھا گیا ہے. کہ وقفے کے دوران بھی کسی بچے کو موبائل فون کا استعمال نہیں کرنے دیا جائے گا۔

برطانوی وزیر تعلیم گیلین کیگن کے مطابق اس پابندی کا مقصد یہ ہے کہ بچوں کی توجہ ایک جگہ مرکوز رہے، دوران تعلیم خلل پیدا نہ ہو اور بچے اسکول میں کسی کی ایسی ویڈیو نہ بنائیں، جو دوسرے بچوں کے لیے باعث شرمندگی ہو۔

تاہم ان رہنما اصولوں کو قانونی شکل فراہم کرنے میں ابھی کچھ وقت لگ سکتا ہے. اور یہی وجہ ہے کہ پہلے اس ضابطے کو بطور رہنما اصول اپنایا جائے گا۔

دوسری جانب بہت سے والدین کا خیال ہے کہ بچوں کے پاس موبائل فون ہونا چاہے. تاکہ کوئی پیریڈ کینسل ہو تو وہ اس کی اطلاع فراہم کر سکیں۔ برطانیہ میں اس پابندی کے نفاذ کے لیے ابھی کسی حتمی  تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

جرمن اساتذہ اس پابندی کے بارے میں کیا سوچتے ہیں؟

دوسری جانب جرمنی میں ٹیچرز ایسوسی ایشن کے صدر اشٹیفن ڈیل کا نیوز ایجنسی ڈی پی اے سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا، ”اسکول میں ہر عمر کے گروپوں اور ہر کلاس کے بچوں کے موبائل فون پر مکمل پابندی نافذ نہیں کی جا سکتی۔‘‘

 اشٹیفن ڈیل کا مزید کہنا تھا، ”ہمیں غور سے سوچنا ہو گا کہ کس عمر کے بچوں کو اجازت فراہم کی جا سکتی ہے۔ بلکہ ہمیں یہ سوچنا چاہے کہ ٹیبلیٹس کو کس طرح تدریسی مقاصد کے لیے استعمال میں لایا جا سکتا ہے۔‘‘

ڈیل نے کہا کہ وہ اس بات سے اتفاق کرتے ہیں. کہ اسمارٹ فونز سے پڑھائی میں خلل کا امکان بہت زیادہ ہے. لیکن ساتھ ہی انہوں نے زور دیا کہ ”اینالاگ دور‘‘ میں بھی کافی چیزیں ایسی ہیں، جو باعث خلل بنتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا، ”بچوں کے خیالات آزاد ہوتے ہیں. اور کوئی بھی ان پر قابو نہیں پا سکتا۔ یہ نقطہ نظر اپنانے کی ضرورت ہے. کہ ایک شاگرد بھی ایک آزاد شخصیت ہے۔‘‘

انہوں نے کہا کہ سب کو مل کر سوچنے کی ضرورت ہے کہ اسکول میں ڈیجیٹل آلات سے کیسے نمٹا جائے؟ ان کا کہنا تھا کہ موبائل فون پر مکمل پابندی سے ‘ڈیجیٹل بولینگ‘‘. کے خلاف کوئی زیادہ مدد نہیں ملے گی، ”جو بچے دوسرے بچوں کے ساتھ غنڈہ گردی کرتے ہیں، وہ اسکول کے بعد بھی ان کے ساتھ ایسا ہی کریں گے۔‘‘

انہوں نے کہا کہ ”آن لائن بولینگ‘‘ سے نمٹا جانا چاہیے. اور اس کے خلاف ٹارگٹڈ کارروائی کرنے کے لیے. تبادلہ خیال کیا جانا چاہیے۔

تبصره

  1. Children bringing mobile phones to school is a debated topic with various perspectives. Some argue for allowing phones due to safety benefits, learning opportunities, and potential future career readiness
    4
    . Mobile phones can enhance communication, provide quick access to educational apps, and increase parental involvement
    2
    . On the other hand, concerns exist about distractions, misuse for cheating or bullying, and the potential for students to be more focused on their phones than on learning
    3
    5
    . Ultimately, the decision on whether children should bring mobile phones to school involves balancing safety, educational benefits, and the need for responsible phone usage within the school environment.

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.