بغیر نسخے اینٹی بائیوٹک کی فروخت روکی جائے: نگراں وزیر صحت سندھ

نگراں وزیرِ صحت سندھ ڈاکٹر سعد خالد نے بغیر نسخے اینٹی بائیوٹک کی فروخت کا نوٹس لے لیا۔

محکمۂ صحت کے ترجمان کا کہنا ہے. کہ چیف ڈرگ انسپکٹر کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ میڈیکل اسٹورز اور فارمیسیز چیک کی جائیں اور نسخے. کے بغیر اینٹی بائیوٹک، نارکوٹکس کنٹرولڈ ادویات کی فروخت کو روکا جائے۔

انہوں نے ریجنل ڈرگ انسپکٹر کراچی اور صوبائی ڈرگ انسپکٹرز کو ہدایت نامہ جاری کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ نسخے کے بغیر اینٹی بائیوٹک دواؤں کی فروخت کے خلاف اردو، سندھی اور انگریزی میں اشتہار جاری کیے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ نسخے کے بغیر اینٹی بائیوٹک دواؤں کی فروخت سختی سے ممنوعہ قرار دی جائے۔

ڈاکٹر سعد خالد نے حکم دیا کہ سیکشن 41 کے تحت کارروائی کرتے ہوئے. ڈرگ سیل لائسنس کی تنسیخ، معطلی یا فارمیسی سیل کی جائے گی۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے. کہ پاکستان میں اینٹی بائیوٹک دواؤں کے زیادہ استعمال سے اینٹی مائیکروبائیل بڑھ رہاہے، مارکیٹ میں دستیاب زیادہ تر اینٹی بائیوٹک بیکٹیریا اور فنگس کی پیدائش کے خلاف غیر مؤثر ہیں۔

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.