راولپنڈی ٹیسٹ کی وکٹ پر آئی سی سی نے پاکستان کا موقف مان لیا

راولپنڈی ٹيسٹ ميچ

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) میں سرخرو ہوگیا۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان راولپنڈی میں کھیلے گئے ٹیسٹ میچ ۔کی وکٹ پر آئی سی سی نے پاکستان کا موقف مان لیا۔

آئی سی سی نے راولپنڈی اسٹیڈیم کی وکٹ سے متعلق اپنا ڈی میرٹ پوائنٹ واپس لے لیا ہے۔

آئی سی سی اعلامیے کے مطابق پی سی بی اپیل کے جائزے۔ کے بعد طے ہوا ہے کہ ٹیسٹ میچ کی وکٹ بیلو ایوریج نہیں تھی۔

اعلامیے کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان اُس ٹیسٹ میچ کا نتیجہ نکلا، 39 میں سے 37 وکٹیں لی گئیں۔

راولپنڈی میں پاک انگلینڈ ٹیسٹ کے۔ بعد آئی سی سی نے پچ کو ڈی میرٹ پوائنٹ دیا تھا۔

چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کا عہدہ سنبھالنے کے بعد نجم سیٹھی نے اس فیصلے پر اپیل کی تھی۔

تبصره

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.