سعودی عرب کی تیل کمپنی آرامکو دنیا کی قیمتی کمپنیوں میں سرفہرست آگئی۔
سعودی عرب کی کمپنی آرامکو امریکی ٹیکنالوجی ایپل کمپنی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ایک مرتبہ پھر دنیا کی سب بڑی کمپنی بن گئی ہے، جس کی مالیت 465 کھرب پاکستانی روپے تک بڑھ گئی ہے جبکہ ایپل کی مالیت 454 کھرب پاکستانی روپے ہے۔
امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باعث آرامکو کے حصص اس سال اب تک 27 فیصد بڑھ چکے ہیں۔
دوسری جانب ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کے حصص میں جنوری سے 17 فیصد سے زائد کمی آئی ہے۔