پاکستانی کامیڈین و فنکار ناصر خان جان کو ویڈیو میں جھوٹ بولنا مہنگا پڑ گیا۔
ناصر خان جان کو سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر بچوں کی تربیت اور دیکھ بھال سے متعلق پیغام شیئر کرنے پر خوب پزیرائی مل رہی ہے۔
خان جان نے ایک ویڈیو اپ لوڈ کرتے ہوئے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے۔ کہ بچوں کا خیال رکھنا صرف ماں کی ہی ذمے داری نہیں بلکہ بچہ والد کی ذمے داری بھی ہے۔
خان جان نے لکھا ہے کہ بچوں کا ڈائیپر صرف ماں ہی نہیں والد بھی تبدیل کر سکتا ہے۔
اس پیغام کے ساتھ خان جان نے ایک ویڈیو بھی شیئر کی ہے جس میں اُن کا کہنا ہے کہ میں کوشش کرتا ہوں کہ میں اپنے بچے کے سارے کام اپنے ہاتھوں سے کروں۔ میں اکثر اوقات ہی اپنے بچے کے سارے کام کرتا ہوں۔
ناصر خان جان کے اس دعوے پر پاس کھڑی اُن کی اہلیہ اُنہیں مارنے لگ جاتی ہیں۔ اور ناصر خان جان ہنستے ہوئے موضوع ہی تبدیل کر کے بچے کی رنگت اور نین نقش سے متعلق گفتگو شروع کر دیتے ہیں۔