ٹمبر سمگلنگ میں ’ملزم‘ گدھوں کی عدالت میں پیشی

پاکستان کی عدالتوں میں انسان پیش ہوتے رہتے ہیں لیکن آج ایک عدالت میں گدھوں کو بھی پیش کیا گیا ہے۔

 کارروائی کرتے ہوئے تین گدھے پکڑے جس کے ساتھ ٹمبر کے چار سلیپر باندھے گئے تھے

ان گدھوں پر کیا الزام تھا کیا یہ سہولت کار کے طور پر استعمال ہوئے ہیں۔ یا یہ مال مقدمہ کا حصہ تھے اس بارے میں سوالات سامنے آئے ہیں۔

یہ عدالت تھی اسسٹسنٹ کمشنر دروش ضلع چترال کی۔ اور یہ گدھے بنیادی طور پر ٹمبر سمگلنگ کے لیے استعمال کیے گئے تھے ۔

چترال اور دیگر شمالی علاقوں میں ٹمبر کی سمگلنگ کی اطلاعات موصول ہوتی رہتی ہیں۔ اور حکومت کوشش کرتی ہے کہ اس سمگلنگ کو روکا جا سکے۔ لیکن ٹمبر کے جنگلات تیزی سے ختم ہوتے جا رہے ہیں۔

آج عدالت میں کیا ہوا؟

اسسٹنٹ کمشنر دروش توصیف اللہ کی عدالت میں پانچ گدھے پیش کیے گئے۔ ان گدھوں پر یہ الزام تھا کہ یہ چترال کے علاقے دروش میں ٹمبر کی سمگلنگ میں ملوث تھے۔

اسسٹنٹ کمشنر نے ان پانچ گدھوں کو ٹمبر سمگلنگ کیس میں مال مقدمہ کے طور پر طلب کیا تھا اور اطمینان کے بعد گدھے اور ٹمبر کے سلیپر۔۔ محکمہ جنگلات کے حکام کے حوالے کر دیا۔

اے سی چترال نے بتایا کہ یہ گدھے آج مجسٹریٹ کی عدالت میں اس لیے پیش کیے گئے تاکہ یہ اطمینان کیا جا سکے کے گدھے بحفاظت موجود ہیں اور یہ کہ انھیں کسی اور کے حوالے نہیں کیا اور یہ کہ کہیں وہ دوبارہ سمگلنگ میں استعمال نہیں ہو رہے۔عدالت نے یہ اطمپنان کیا کہ گدھے متعلقہ حکام کی تحویل میں ہی ہیں۔

گدھوں کو عدالت میں کیوں پیش کیا گیا

قصہ کچھ یوں بتایا گیا ہے کہ دروش کے ان علاقوں میں ٹمبر کی سمگلنگ کی اطلاعات انتظامیہ کو موصول ہوئی تھیں۔ جس پر کارروائی عمل میں لائی گئی تھی۔ سمگلنگ کے لیے وقت فجر سے پہلے کا ہوتا ہے۔ جب ٹمبر آرا مشین پر لائے جاتے ہیں۔

اسسٹنٹ کمشنر توصیف اللہ نے اس وقت کارروائی کرتے ہوئے تین گدھے پکڑے جس کے ساتھ ٹمبر کے چار سلیپر باندھے گئے تھے۔ انھوں نے بی بی سی کو بتایا کہ اس کارروائی کے دوران ایک ملزم گرفتار ہوا ہے اور دو فرار ہوئے ہیں جبکہ گدھوں کو فارسٹ افسر کی تحویل میں دے دیا گیا تھا۔

ان کے مطابق انھوں نے یہ گدھے ایک مقامی شخص کو سپرداری پر دے دیے تھے۔ تاکہ وہ ان کی رکھوالی کر سکیں۔

اس واقعے کے دو روز بعد پھر شکایت موصول ہوئی کہ سمگلنگ اب بھی جاری ہے۔ جس پر ایک مرتبہ پھر کارروائی کی گئی اور تین مزید گدھے پکڑے گئے، جن کے ساتھ ٹمبر کے سلیپر بھی تھے۔

گدھے

یہاں اس کے بعد ایسی اطلاعات پہنچی تھیں کہ شاید یہ تینوں گدھے وہی ہیں۔ جو کہ سپرداری پر دیے گئے تھے لیکن بعد میں معلوم ہوا کہ ان میں دو گدھے نئے ہیں اور ایک گدھا وہی ہے۔

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.