ئی ایم ایف سے مذاکرات دوسرے روز بھی جاری ہیں سیکریٹری خزانہ، چیئرمین ایف بی آر اور قائم مقام گورنر اسٹیٹ بینک دوحا پہنچ چکے ہیں۔
ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق ابھی تکنیکی سطح کے مذاکرات ہیں جو 23 مئی تک جاری رہیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ابتدائی مذاکرات میں پاکستان نے آئی ایم ایف کے زیادہ تر مطالبات تسلیم کرنے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ پاکستانی حکام نے سبسڈی میں کمی کرنے اور نجکاری کیلئے ٹائم فریم دینے پر آمادگی کا اظہار کیا ہے۔
ذرائع وزارت خزانہ کے کہا ہے کہ پروگرام کی مدت اور قرض کی رقم بڑھانے پر بھی مثبت بات چیت رہی۔