جاپان میں انسان کو 15 منٹ میں نہلا کر خشک کرنے والی ہیومن واشنگ مشین کی تیاری

جاپان کی ایک ٹیکنالوجی کمپنی جو باتھ روم اور کچن میں استعمال ہونے والے آلات اور مشین بنانے کے حوالے سے خصوصی مہارت کی حامل ہے، حال ہی میں اس نے انسانوں کو نہلا کر صاف ستھرا کرنے والے مشین تیار کرنے کا منصوبہ پیش کیا ہے۔ 

جاپان
جاپان کی نہلانے والی مشين

آپ یہ بات مانے یا نہ مانیں، لیکن ہیومن واشنگ مشین تیار کرنے. کا منصوبہ نیا نہیں۔ 1970 کے اوساکا ایکسپو میں جاپان کی مشہور زمانہ سانیو کمپنی نے اس کام کے لیے الٹراسونک باتھ کے نام سے ایک ہیومن واشنگ مشین تیار کرنے کا تصور پیش کیا تھا۔

اس مشین کی خاصیت ہے کہ یہ 15 منٹ کے مختصر. وقت کے دوران کسی بھی انسان کو نہلا کر صاف کرکے اس کا مساج اور خشک کرنے کی صلاحیت کی حامل ہوگی۔

لیکن یہ تصور کبھی کمرشل پروڈکٹ نہ بن سکی۔ لیکن اب اوساکا میں قائم ایک جاپانی. ٹیکنالوجی کمپنی، سائنس کمپنی لمیٹڈ  اسے حقیقت. کا روپ دینا چاہتی ہے۔

کمپنی نے وعدہ کیا ہے کہ وہ ایک جدید ہیومن واشنگ مشین 2025. تک تیار کرے گی۔ کمپنی نے اسے پروجیکٹ ’اسویارو‘ کا نام دیا ہے۔ 

فائن ببل ٹیکنالوجی پر مبنی یہ مشین کئی اقسام کی مانیٹرنگ سنسرز اور آرٹیفیشل انٹیلی جنس سسٹم پر مشتمل اور نہانے کے عمل کی تکمیل کرے گی۔

اس دوران یہ صرف جسم کی صفائی ہی نہیں بلکہ ذہنی. اور جسمانی سکون فراہم کرنے کے ساتھ سریلی اور آرام دہ موسیقی بھی پیش کرے گی۔

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.