خاتون کو 30 برس قبل چوری ہونے والا بیگ دوبارہ مل گیا

حالات کے غیر متوقع طور پر تبدیل ہونے کے باعث ایک خاتون کو 30 برس بعد اس کا دستی بیگ دوبارہ مل گیا۔ اطلاعات کے مطابق عشروں قبل اس کا چوری ہونے والا بیگ دریائے ڈون کے قریب سے ملا۔ 

بتایا جاتا ہے کہ 81 سالہ آڈرے ہے. نامی خاتون کا بیگ ان کی ملازمت کی جگہ سے 30 برس قبل گم ہوگیا تھا۔ گمان کیا جاتا ہے. کہ یہ بیگ چرانے والے نے اس میں سے 200 پونڈ کی رقم نکال کر اسے دریا میں پھنک دیا تھا۔ 

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق ایک 11 سالہ بچی میسی کووٹس کو یہ بیگ اس وقت ملا. جب وہ دریا کنارے چہل قدمی کررہی تھی۔ اس کا کہنا ہے کہ وہ اپنے والدین اور کتے کے ساتھ. دریا کنارے واک کررہی تھی. تو اسے یہ بیگ پڑا ہوا ملا اور جب میں نے اسے کھول کر دیکھا اور سوچا کہ شاید جس کا ہے وہ مرگیا ہے۔ 

سوشل میڈیا

جس کے بعد ہم نے سوشل میڈیا کی مدد سے مالک کی تلاش شروع کی اور بیگ سے پتہ چلا کہ اس کی مالکہ آڈرے ہے ہیں. اس میں سے ملنے والے کارڈز پر 1993 کی تاریخ درج تھی تو اندازہ ہوا. کہ یہ 30 برس سے پانی میں تھا۔

جب ہم نے سوشل میڈیا میں پوسٹ کی تو ہم نے آڈرے کو تلاش کرلیا، بعدازاں آڈرے ہے نے اس کی تصدیق بھی کی۔ اس موقع پر میسی کووٹس کی والدہ کا کہنا تھا. کہ سوشل میڈیا کی طاقت حیران کن ہے۔ 

آڈرے ہے نے بتایا کہ ان کا یہ اس وقت چوری ہوا جب وہ دفتر سے باہر تھیں، جب واپس آکر دیکھا تو بیگ میرے ڈیسک سے غائب تھا، پولیس کو اسکی اطلاع. کی جس پر انہوں نے ایک بیان لیا، اس کے ملنے کی توقع نہ تھی۔ یہ حیران کن ہے کہ یہ دوبارہ مل گیا۔

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.