یو اے ای میں بغیر ڈرائیور خودکار گاڑیاں چلانے والی کمپنی کو لائسنس جاری

متحدہ عرب امارات میں بغیر ڈرائیور خودکار گاڑیاں چلانے والی کمپنی کو لائسنس دے دیا گیا۔

ابوظبی میں وزراء کونسل کا اجلاس نائب صدر شیخ محمد بن راشد المکتوم کی زیر صدارت ہوا۔

اجلاس میں الیکٹرک گاڑیوں کیلئے اماراتی قومی پالیسی کی منظوری دی گئی، الیکٹرک گاڑیاں چارج کرنے کیلئے نیٹ ورک بنایا جائے گا۔

اجلاس میں متحدہ عرب امارات میں سرمایہ کاری کی نئی پالیسی کی منظوری دے دی گئی، اماراتی قومی توانائی کی حکمت عملی کی بھی منظوری دی گئی۔

اگلے7 برس میں قابل تجدید توانائی 3  گنا بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اجلاس میں قابل تجدید توانائی کیلئے 150 سے 200 ارب درہم کی سرمایہ کاری کا فیصلہ کیا گیا۔

توانائی شعبے میں اماراتی سرمایہ کاری سے غیرملکی سرمایہ کاری آنے کی توقع ہے۔

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.