خودکشی کی کوشش کرنیوالے شخص کو بریانی نے بچالیا

بچالیا

بھارت کے شہر کولکتہ میں خودکشی کرنے کے لیے پل پر چڑھنے والے شخص کو پولیس نے بریانی کا لالچ دے کر بچالیا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، کولکتہ میں پولیس نے خودکشی کے ارادے سے پل پر چڑھنے والے 40 سال کے پریشان حال شخص کو بریانی کا لالچ اور ملازمت دلوانے کا وعدہ کرکے پل سےنیچے اترنے پر راضی کیا۔

پولیس کے مطابق، اس واقعے کی وجہ سے شہر کی مصروف ترین سڑکوں میں سے ایک پر 30. منٹ تک ٹریفک کی روانی متاثر رہی۔

پولیس نے بتایا. کہ آدمی نے خودکشی کرنے کا یہ انتہائی قدم اپنی بیوی سے علیحدگی کے باعث اُٹھایا تھا۔

پولیس کے مطابق، یہ آدمی دوپہر کے 2 بجکر 30 منٹ پر اپنی بڑی بیٹی. کو بائیک پر سائنس سٹی لے جا رہا تھا. کہ اچانک موبائل فون سڑک پر گرنے کا بہانا بنا کر بائیک روک دی اور پھر بیٹی کو سڑک پر کھڑا چھوڑ کر خود پل پر چڑھ گیا اور خودکشی کرنے کی کوشش کی۔

پولیس نے بتایا کہ ہم نے موقع پر پہنچ کر اس سے بات چیت شروع کی. تو وہ بریانی اور ملازمت کی پیشکش پر. پل سے نیچے اترنے پر بچالیا راضی ہو گیا۔

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.