روزانہ واک کرنا قبل از وقت موت کے امکانات کو کس حد تک کم کرتا ہے؟

روزانہ واک صحت کے ليۓ ضروری

برطانوی تجزیہ کاروں کے مطابق آپ کو ورزش کے فوائد کے لیے رنر ہونا یا کوئی گیم کھیلنا ضروری نہیں ہے۔ معمول میں روزانہ واک بھی بہت فائدہ مند ہے۔ تحقیق کے مطابق اگر کوئی شخص روزانہ 11 منٹ بھی ورزش یا واک کرتا ہے تو دس میں سے ایک کو وقت سے پہلے موت سے بچا جا سکتا ہے۔

تاہم زیادہ تر لوگ ہفتے میں کم از کم 150 منٹ۔ کی مجوزہ ورزش نہیں کرتے۔

یونیورسٹی آف کیمبرج کے محققین کا کہنا ہے۔ کہ کچھ وقت کے لیے ورزش کرنا بالکل کچھ ۔نہ کرنے سے بہتر ہے۔

برطانیہ کی نیشنل ہیلتھ سروس یہ تجویز کرتی ہے کہ ہر ایک کو 150-300 منٹ تک ورزش کرنی چاہیے۔ جو ہر ہفتے دل کی دھڑکن میں اضافے کا باعث بنتی ہے۔ یا 75-150 منٹ تک کی ہر ہفتے ایسی سخت قسم کی ورزش کرنی چاہیے، جس سے آپ کے لیے سانس لینا مشکل ہو جاتا ہے۔

محققین نے ورزش کے فوائد پر کی جانے والی سینکڑوں تحقیقات کا جائزہ لیا۔ اور یہ نتیجہ اخذ کیا ۔کہ جسمانی ورزش کے لیے تجویز کردہ وقت میں سے نصف وقت بھی ورزش کرنے سے دل کی بیماری کے 20 کیسز میں سے ایک اور کینسر کے 30 کیسز میں سے ایک کو روک سکتی ہے۔

ہر ہفتے 75 منٹ یا روزانہ 11 منٹ بائیک چلانے، تیز پیدل چلنے، ہائیکنگ، ڈانسنگ یا ٹینس کھیلنا ضروری ہے۔

PAKISTAN

تحقیقات

اس تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر سورن بریج کا کہنا ہے کہ ’آپ کو خود کو حرکت میں محسوس کرنا چاہیے، آپ کا دل تیزی سے دھڑکنے لگے گا لیکن ضروری نہیں کہ آپ سانس بند محسوس کریں۔‘

نتائج بتاتے ہیں کہ اتنا وقت ورزش کرنے سے دل کی بیماری اور فالج کے خطرے کو 17 فیصد اور کینسر کے خطرے کو سات فیصد تک کم کیا جا سکتا ہے۔ باقاعدگی سے ورزش جسم کی چربی اور بلڈ پریشر کو کم کرتی ہے۔ جبکہ طویل مدت میں فٹنس، نیند اور دل کی صحت کو بھی بہتر بناتی ہے۔

ورزش کے فوائد کچھ مخصوص کینسر جیسے سر اور گردن، گیسٹرک، لیوکیمیا اور خون کے کینسر کے لیے اور بھی زیادہ ہیں، لیکن پھیپھڑوں، جگر۔ اینڈومیٹریل۔ بڑی آنت اور چھاتی کے کینسر کے لیے کم ہیں۔

ہر ایک کو نیشنل ہیلتھ سروس کی تجویز کردہ ورزش کرنا آسان نہیں لگتا۔ تین میں سے دو لوگوں کا کہنا ہے کہ وہ 150 منٹ سے کم اعتدال پسند ورزش کرتے ہیں۔ اور دس میں سے ایک سے کم ہر ہفتے 300 منٹ ۔سے زیادہ ورزش کرتے ہیں۔

ڈاکٹر بریج کا کہنا ہے۔ کہ ’اگر آپ ان افراد میں سے ہیں۔ جنھیں ہفتے میں 150 منٹ کی اعتدال پسند جسمانی ورزش کا خیال تھوڑا سا مشکل لگتا ہے، تو ہماری جستجو اچھی خبر ہونی چاہیے۔‘

ان کے مطابق ’اگر آپ کو معلوم ہوتا ہے کہ ہفتے میں 75 منٹ آپ ورزش کر سکتے ہیں، تو آپ اسے آہستہ آہستہ پورا تجویز کردہ وقت تک بڑھانے کی کوشش کر سکتے ہیں۔‘

Cycling

شائع شدہ تحقیق اور شواہد

برٹش جرنل آف سپورٹس میڈیسن میں شائع ہونے والے اس تجزیے میں تقریباً 100 بڑے مطالعات میں ورزش کے فوائد کے بارے میں گذشتہ شائع شدہ تحقیق اور شواہد کا جائزہ لینے کے لیے تقریباً 200 کے قریب اس طرح کے جائزوں والے مضامین کی جانچ پڑتال کی گئی ہے۔

انھوں نے حساب لگایا کہ اگر مطالعہ میں شامل ہر شخص ہفتے میں کم از کم 150 منٹ کی ورزش کرتا ہے۔ تو چھ میں سے ایک شخص کو وقت سے پہلے مرنے سے بچایا جا سکتا ہے۔

محققین کا کہنا ہے۔ کہ کچھ عادات کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔

مثال کے طور پر وہ یہ تجویز دیتے ہیں۔ کہ کام یا دکانوں پر جانے کے لیے۔ گاڑی کے بجائے سائیکل کا استعمال کریں۔ یا پیدل جائیں یا اپنے بچوں یا پوتے پوتیوں کے ساتھ کھیلتے وقت فعال رہیں۔

ان ماہرین کا کہنا ہے۔ کہ آپ کے ہفتہ وار معمول میں خوشگوار سرگرمیاں حاصل کرنا آپ کی جسمانی سرگرمی کی مقدار کو بڑھانے کا بہترین طریقہ ہے۔

این ایچ ایس کی یہ تجویز ہے کہ بالغ افراد بھی ہفتے میں دو بار ایسی سرگرمیاں کریں۔ جو پٹھوں کو مضبوط کریں۔

یوگا، پیلیٹس، وزن اٹھانا، بڑے پیمانے پر باغبانی کرنا اور بھاری شاپنگ بیگ اٹھانے سمیت یہ سب طریقے جسمانی ورزش کے طریقوں میں شمار ہوتے ہیں۔

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.