مشہور جاپانی فیشن ڈیزائنر ہانی موری 96سال کی عمر میں چل بسیں

جاپانی مشہور فیشن ڈیزائنر ہانی موری عرف ’میڈم بٹرفلائی‘ 96 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں۔

جاپانی ڈيزائنر
جاپانی ڈيزائنر

فرانسیسی فیشن کی دنیا میں اپنے فن کا لوہا منوانے والی ہانی موری۔ وہ پہلی جاپانی فیشن ڈیزائنر تھیں جنہوں نے بین الاقوامی شہرت حاصل کی۔

ہانی موری کے انتقال کی خبر گزشتہ روز اُن کے دفتر کی انتظامیہ کی جانب سے دی گئی تھی۔

ہانی موری نے تقریباً نصف صدی قبل فرانسیسی فیشن کی دنیا میں قدم رکھا تھا۔ انہوں نے اپنے دستخط کے لیے اپنے اصلی نام کے بجائے ’میڈم بٹر فلائی‘ کا انتخاب کیا۔

ہانی موری نے ڈیزائننگ کی دنیا میں بطور خاتون ایک منفرد مقام بنایا ، وہ اپنے ملک سمیت دیگر خواتین کی ایک علمبردار کی سی حیثیت رکھتی تھیں۔

ہانی موری نے امریکی اداکارہ گریس کیلی اور نینسی ریگن ۔(امریکی اداکارہ اور سابقہ خاتونِ اول)  کے لیے بھی کپڑے ڈیزائن کیے، ہانی موری کو  موجودہ جاپانی شہزادی ایمپریس مساکو کی شادی کا گاؤن بھی ڈیزائن کرنے کا اعزاز حاصل تھا۔

ہانی موری کو کپڑوں سمیت پرفیوم، ہینڈ بیگز۔ چھتریاں، جوتے اور اسکارف ڈیزائنر کے طور پر بھی جانا جاتا تھا۔

جاپانی ہانی موری نے تقریباً نصف صدی قبل فرانسیسی فیشن کی دنیا میں قدم رکھا تھا، انہوں نے اپنے دستخط کے لیے اپنے اصلی نام کے بجائے ’میڈم بٹر فلائی‘ کا انتخاب کیا۔

ہانی موری نے ڈیزائننگ کی دنیا میں بطور خاتون ایک منفرد مقام بنایا ۔ وہ اپنے ملک سمیت دیگر خواتین کی ایک علمبردار کی سی حیثیت رکھتی تھیں۔

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.