ملک بھر میں انٹرنیٹ و سوشل میڈیا ایپس کی سروسز کئی گھنٹے متاثر رہنے کے بعد بحال

پاکستان بھر میں انٹرنیٹ و سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی سروسز کئی گھنٹے تک متاثر رہنے کے بعد دوبارہ بحال ہونا شروع ہو گئی ہیں۔

تحریک انصاف کے ورچوئل ایونٹ کے آغاز سے قبل ملک بھر میں انٹرنیٹ صارفین نے سروسز میں سست روی کے ساتھ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز تک رسائی میں مشکلات کی شکایات کی تھیں۔

تاہم تقریباً 3 گھنٹے سے زائد سروسز متاثر رہنے. کے بعد رات 10 بجے کے قریب سروسز دوبارہ بحال ہونا شروع گئی ہیں۔

اس سے قبل انٹرنیٹ و سوشل میڈیا سروسز پر نظر رکھنے والے ادارے نیٹ بلاکس نے بتایا تھا. کہ زیادہ تر صارفین کے پاس شام ساڑھے 6 بجے کے بعد ابتدائی طور پر سوشل میڈیا ویب سائٹس اور ایپلی کیشن کی رفتار سست اور متاثر ہونا شروع ہوئی۔

صارفین نے فیس بک سمیت مائکروبلاگنگ ویب سائٹ. ٹوئٹر کے سست چلنے کی شکایات کیں، بعض افراد نے واٹس ایپ سمیت دیگر ایپلی کیشن کے بھی متاثر ہونے کی شکایات کیں۔

کراچی، لاہور اور اسلام آباد سمیت. مختلف شہروں کے انٹرنیٹ صارفین نے اپنا انٹرنیٹ بھی بار بار متاثر ہونے. کی شکایت کی تھی جب کہ سوشل میڈیا ایپلی کیشنز. اور ویب سائٹس کی سروس ڈاوؕن ہونے سے متعلق بھی شکایات کیں۔

پاکستان بھر میں ایسے موقع پر. انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا ایپس کی سروس متاثر ہونے. کی شکایات کی گئیں تھیں. جب پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی). کی جانب سے ورچوئل جلسے کا اعلان کیا گیا تھا۔

اس سے قبل گزشتہ ماہ دسمبر میں بھی پی ٹی آئی کے آن لائن. جلسے کے موقع پر ملک بھر میں انٹرنیٹ سروسز متاثر ہوئی تھیں۔

—اسکرین شاٹ

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.