میکسویل نے ون ڈے کرکٹ میں تاریخ رقم کردی، کئی ریکارڈ پاش پاش

میکسویل نے ون ڈے کرکٹ میں تاریخ رقم کردی، کئی ریکارڈ پاش پاش

ورلڈ کپ 2023 میں آسٹریلیا نے افغانستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 3 وکٹوں سے شکست دے دی اور گلین میکسویل نے 201 رنز کی باری کھیل کر انٹرنیشنل کرکٹ میں کئی ریکارڈز اپنے نام کر لیے۔

ممبئی کے وانکھیڈے اسٹیڈیم میں کھیلے گئے. میچ میں افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے. 5 وکٹوں کے نقصان پر 291 رنز بنائے۔

آسٹریلیا کی ٹیم بیٹنگ کے لیے میدان میں اتری تو افغان فاسٹ باؤلرز اور راشد خان کی عمدہ باؤلنگ کے سبب. 91 رنز پر سات آسٹریلین کھلاڑی پویلین لوٹ چکے تھے اور افغانستان کی فتح یقینی نظر آرہی تھی. لیکن اس کے بعد گلین میکسویل نے تن تنہا بازی پلٹ دی۔

جارح مزاج بلے باز نے دوسرا اینڈ سنبھال کر رکھنے والے کپتان پیٹ کمنز کے ہمراہ طویل شراکت قائم کر کے ون ڈے کرکٹ میں تاریخ رقم کردی۔

نامور بلے باز نے 128 گیندوں پر 10 چھکوں اور 21 چوکوں کی مدد سے 201 رنز کی اننگز کھیلی. اور ون ڈے کرکٹ میں ہدف کے تعاقب میں. ڈبل سنچری کرنے والے دنیا کے پہلے بلے باز بن گئے۔

اس سے قبل ون ڈے کرکٹ کی تاریخ میں آج تک کسی بھی بلے باز نے ہدف کے تعاقب میں ڈبل سنچری نہیں کی تھی۔

یہ ورلڈ کپ کی تاریخ کی تیز ترین ڈبل سنچری بھی ہے. اور آسٹریلین بلے باز نے اس اننگز کے دوران کرس گیل کو ریکارڈسے محروم کردیا جنہوں نے 2015 ورلڈ کپ .میں زمبابوے کے خلاف 138 گیندوں پر ڈبل سنچری بنائی تھی۔

ون ڈے کرکٹ کی تیز ترین ڈبل سنچری کا ریکارڈ ایشان کشن کے پاس ہے. جنہوں نے 126 گیندوں پر یہ اعزاز حاصل کیا تھا البتہ. انہوں نے یہ اننگز ورلڈ کپ میں نہیں کھیلی تھی۔

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.