پشاور زلمی کے کھلاڑیوں کی کینسر کے مرض سے صحتیاب ہونے والے بچوں سے ملاقات

پشاور زلمی

پاکستان سپر لیگ کی ٹیم پشاور زلمی کے کھلاڑیوں نے کراچی میں کینسر کے مرض سے صحتیاب ہونے والے بچوں سے ملاقات کی ہے۔

پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم اور ہیڈکوچ ڈیرن سیمی سمیت پوری ٹیم نے بچوں سے ملاقات کی۔

بچوں نے ڈیرن سیمی کو پشاوری چپل اور پشاوری ٹوپی کا تحفہ بھی دیا۔ جس پر ڈیرن سیمی نے خوشی خوشی ٹوپی پہن کر بچوں کا دل سے شکریہ ادا کیا۔

اس موقع ہر بچوں نے پشاور زلمی کے اسکواڈ کے ساتھ تصاویر بنوائیں اور آٹوگراف بھی لیے۔

پشاور زلمی کے کھلاڑیوں نے بچوں کو دستخط شدہ کیپس بھی دیں۔ جبکہ بابر اعظم نے اسپتال انتظامیہ کو اپنی دستخط شدہ شرٹ دی۔

پشاور زلمی کے کھلاڑیوں کی کینسر کے مرض سے صحتیاب ہونے والے بچوں سے ملاقات

اس موقع پر بابر اعظم نے کہا کہ آج ان ننھے سپر ہیروز سے مل کر اچھا لگا۔ ان بچوں کو مدد اور حوصلے کی ضرورت ہے۔

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.