یوکرین کے بعض علاقوں میں "نام نہاد ریفرنڈم” اور ان کے”غیرقانونی انضمام” کی کوشش پر روس کے خلاف مذمتی قرارداد پر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اب خفیہ کے بجائے باضابطہ ووٹنگ ہوگی۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے پیر کے روز روس کی یہ اپیل بھاری اکثریت سے مسترد کردی۔ کہ یوکرین کے مقبوضہ۔ چار علاقوں کے انضمام۔ کے اس کے فیصلے کے خلاف 193 رکنی عالمی ادارے۔ میں اس ہفتے پیش ہونے والے مذمتی قرارداد پر ووٹنگ کو خفیہ رکھا جائے۔
خفیہ ووٹنگ کے بجائے باضابطہ ووٹنگ کرانے کے حق میں 107 ملکوں نے ووٹ دیے۔ قرارداد میں "نام نہاد غیر قانونی ریفرنڈم” اور "الحاق کرنے کی غیر قانونی کوشش” کے خلاف روس کی مذمت کی جائے گی۔ سفارت کاروں کے مطابق یہ قرارداد بدھ کے روز جنرل اسمبلی میں پیش کی جاسکتی ہے۔
‘روسی اقدام کو تسلیم نہ کریں’
صرف 13 ملکوں نے قرارداد پر خفیہ کے بجائے باضابطہ ووٹنگ کرانے کی روسی اپیل کی حمایت کی۔ 39 ممالک غیر حاضر رہے اور بقیہ نے ووٹ نہیں دیا۔ روس کی دلیل تھی۔ کہ خفیہ ووٹنگ اس لیے ضروری ہے ۔کیونکہ مغرب کی لابنگ کی وجہ سے رکن ملکوں کے لیے "اپنے موقف کا سرعام اعلان کرنا بہت مشکل ہے۔”
یوکرین کے روسی مقبوضہ علاقوں ڈونیٹسک۔ لوہانسک۔ خرسون اور زاپوریژیا نے ریفرنڈم کے بعد خود کو روسی فیڈریشن میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا تھا۔ اور بعد میں روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے ماسکو میں ایک تقریب میں ان چاروں علاقوں کے رہنماوں کی موجودگی میں ان کے روس میں الحاق کا باضابطہ اعلان کردیا تھا۔
Whoa! Thhis bloog looks exactpy like myy oldd one! It’s on a completely different subject
bbut iit has pretty much tthe sasme layout and design. Great
choiuce of colors!