ایاٹا کا حکومت سے ہوائی سفر پر ٹیکس اضافہ فوری واپس لینے کا مطالبہ

1
0
ہوائی

ایاٹا نے حکومت سے ہوائی سفر پر ٹیکس اضافے کو فوری واپس لینے کا مطالبہ کردیا۔

بین الاقوامی ہوائی سفر کے ٹکٹس پر ٹیکس میں اضافے کے معاملے پر انٹرنیشنل ایئر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن نے وفاقی وزیر خزانہ کو خط لکھ کر تشویش کا اظہار کردیا۔

خط کے متن کے مطابق بین الاقوامی ہوائی سفر کے ٹکٹس پر حالیہ بجٹ میں اچانک ٹیکس میں 150 فیصد تک اضافہ کیا گیا، اس عمل سے پاکستان کے لیے. ہوائی سفر اور سیاحت میں کمی ہوگی۔

خط میں کہا گیا ہے. کہ ٹکٹس پر ٹیکس میں اضافے سے قبل تمام اسٹیک ہولڈرز کو چند ماہ قبل اعتماد میں لینا لازمی ہوتا ہے، ٹیکس شرح بڑھنے سے ٹریول ایجنٹس اور ایئر لائن کا کاروبار متاثر ہوگا۔

ایاٹا نے مطالبہ کیا ہے. کہ فضائی سفر کے ٹکٹ پر عجلت میں ٹیکس بڑھانے کے فیصلے کو حکومتِ پاکستان فوری واپس لے۔

خط میں یہ بھی کہا گیا ہے. کہ ٹیکس میں اچانک اضافہ عالمی سول ایوی ایشن قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

تبصره

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.