برطانیہ آنے والے بین الاقوامی مسافروں کےلیے بڑی تبدیلیوں کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
لندن سے برطانوی میڈیا کے مطابق ایئرپورٹس پر بڑی تبدیلیاں متعارف کروائی جا رہی ہیں۔ اس حوالے سے برطانوی حکومت نے ایک نئی اسکیم کی منظوری دے دی۔
برطانوی میڈیا کے مطابق نئی اسکیم میں غیرملکی مسافر کو سفری اجازت لینے کی ضرورت ہوگی۔
برطانوی میڈیا کے مطابق برطانیہ میں ویزا فری رسائی والے افراد کو بھی ایک فارم بھرنا ہوگا۔ نئی اسیکم کے تحت فری ویزا ممالک والوں کو بھی فیس ادا کرنا ہوگی۔