’ہاں جی کیا حال ہے پاکستان؟‘
ناروے سے تعلق رکھنے یاسین تاتبی نے اُردو اور انتہائی دیسی انداز میں یہ ایک جملہ ادا کرتے ہوئے بتایا کہ اب تک انھوں نے اپنے دوستوں سے اتنی ہی اُردو سیکھی ہے۔
یاسین تاتبی ناروے کے ڈانس گروپ ’کوئیک سٹائل‘ کے ممبر ہیں جنھوں نے حال ہی میں کوک سٹوڈیو پاکستان کی دعوت پر اپنے گروپ کے تین اور ممبرز بلال ملک، سلیمان ملک اور ناصر سری خان کے ہمراہ کراچی کا دورہ کیا ہے۔
رواں سال کے آغاز میں کوئیک سٹائل کے ممبر سلیمان ملک کی شادی پر اُن کے تمام دوستوں نے پاکستانی اور بالی وڈ گانوں پر پرفارم کیا اور اُن کی یہ ویڈیو وائرل ہو گئی۔ یوٹیوب پر اُن کی اِس ویڈیو کو 89 ملین مرتبہ دیکھا جا چکا ہے۔
’ایسا لگتا ہے جیسے پوری دنیا ناچ رہی ہے‘
سلیمان ملک کی شادی پر کیے گئے ڈانس کی ویڈیو میں ایسا کیا تھا کہ جنوبی ایشیا سے جس شخص نے دیکھا اِس کا دلدادہ ہو گیا۔
اپنی وائرل ویڈیو کے بارے میں بات کرتے ہوئِے بلال ملک نے کہا کہ ’وہ جشن کا لمحہ تھا۔ ہم نے کوئی پلان نہیں کیا تھا۔ لیکن ہم خوش ہیں کہ دنیا نے دیکھا کہ ہم کیا کرتے ہیں۔اور ہمارا پیار دکھانے کا طریقہ کیا ہے۔‘
ناصر سری خان بولے کہ ’عام طور پر جب ہم کوریوگراف کرتے ہیں تو ہم اُس پر بہت زیادہ توجہ اور وقت صرف کرتے ہیں لیکن وائرل ہونے۔ والی اس مخصوص پرفارمنس میں ہم نے دو تین سے بھی کم ٹریننگ سیشنز کیے تھے۔ ہم نے اس پر اتنی توجہ نہیں دی تھی۔ لیکن ہم اس عمل سے لطف اندوز ہو رہے تھے۔ یہ شاندار بات تھی۔‘
انھوں نے مزید کہا کہ ’ڈانس کرتے ہوئے ہمارا ایک دوسرے کی طرف دیکھنا، مسکرانا اور ایک دوسرے پر ہنسنا سب دراصل حقیقی تھا۔ یہ لوگ جگہ جگہ غلطیاں کر رہے تھے اور صرف ہم اسے دیکھ سکتے تھے۔ لیکن یہ سب تفریح کا حصہ تھا۔‘
بلال نے کہا کہ ’اس ویڈیو اور ہماری دوسری ویڈیوز میں ہم جو فرق محسوس کرتے ہیں۔ وہ یہ ہے کہ ہم نے اس کا زیادہ پلان نہیں بنایا تھا۔ اس میں بہت کچھ بے ساختہ تھا۔ اسی لیے ارد گرد نظر آنے والا ردِ عمل بھی اصلی ہے۔‘
[url=https://buylevaquin.monster/]levaquin 500 mg levofloxacin antibiotics[/url]
[url=http://buyavodart.life/]cost of avodart generic[/url]