جنوبی ایشیا فلم فیسٹیول میں دو پاکستانی فلموں کی بھرپور پذیرائی

2
1
پاکستانی

ایوارڈ کی تقریب 4 روزہ موزیک انٹرنیشنل ساؤتھ ایشین فلم فیسٹیول میں ہوئی جہاں پی ٹی آئی رہنما عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما خان کی تحریر و پیش کردہ فلم ’واٹس لو ٹو ڈو ود اٹ‘ نے بھی عالمی ایوارڈ اپنے نام کیا، یاد رہے اس فلم میں پاکستانی اداکارہ سجل علی نے بھی اداکاری کی ہے۔

اس تقریب میں فلم ’جوائے لینڈ‘ نے 4 ایوارڈ اپنے نام کیے ہیں. جن میں بہترین بین الاقوامی فلم فیچر، بہترین اسکرین پلے، بہترین ساؤنڈ ڈیزائن اور بہترین اداکارہ شامل ہیں۔

انٹرنیشنل ساؤتھ ایشین فلم فیسٹیول کی انسٹاگرام پوسٹ کے مطابق اداکارہ ثانیہ سعید کو فلم ’کملی‘ میں متاثر کن کارکردگی پر بہترین اداکارہ کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

فلم کے ہدایت کار سرمد کھوسٹ نے بھی اداکارہ کو مبارک دی۔

یاد رہے کہ ’کملی‘ کو 3 جون 2022 کو پاکستان بھر کے سنیماؤں میں ریلیز کیا گیا تھا. صبا قمر نے فلم میں مرکزی کردار ادا کیا ہے. ان کے ساتھ ثانیہ سعید اور عمیر رانا نے بھی .مرکزی روپ دھارا ہے۔

فلم کی کہانی خواتین کے مرکزی کرداروں پر مبنی ہے. اس فلم میں ثانیہ سعید نے بینائی سے محروم عورت سکینہ کا اہم کردار ادا کیا تھا۔

اس کے علاوہ جمائما خان کی رومانوی کامیڈی فلم ’واٹس لوو گاٹ ٹو ڈو وِد اِٹ‘ کو بیسٹ کاسٹ کا جیوری ایوارڈ دیا گیا۔

یہ فلم رواں سال 3 مارچ کو ریلیز کی گئی. جس میں پاکستانی اور مشرقی ثقافت کو مثبت انداز میں دکھائے جانے کے علاوہ پاکستانی شادیوں اور خصوصی طور پر ارینج میریجز کی روایات کو بھی بہتر انداز میں پیش کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ اس فلم میں پاکستانی اداکارہ سجل علی سمیت برطانوی اداکار ایما تھامسن. لیلی جیمز اور شہزاد لطیف نے اداکاری کی ہے۔

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.