آسٹریلوی اداکارہ الزبتھ ڈیبیکی نے پاکستانی اداکار ہمایوں سعید کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملنے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔
ہمایوں سعید کے ایک اہم کردار کے لیے مشہور نیٹ فلکس سیریز ۔’دی کراؤن‘ کی کاسٹ میں شامل ہونے کی خبر کی رواں سال جنوری میں تصدیق ہوئی تھی ۔
اس خبر کی تصدیق کے۔ بعد پاکستان کو۔کئی ہٹ ڈرامے اور ۔فلمیں دینے والے اداکار ہمایوں سعید نیٹ فلکس کی کسی بھی اوریجنل سیریز میں نمایاں کردار حاصل کرنے والے ملک کے پہلے اداکار بن گئےہیں۔
سیریز ’دی کراؤن‘ ۔میں ہمایوں سعید کے ہمراہ شہزادی ڈیانا کا کردار ادا کرنے۔ والی آسٹریلوی اداکارہ الزبتھ ڈیبیکی نے حال ہی میں۔ اپنے ایک انٹرویو کے دوران پاکستانی اداکار کے ساتھ۔ کام کرنے کے اپنے تجربے کے بارے میں بات کی ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ۔’مجھے ہمایوں سعید بے حد پسند آئے۔ وہ بہت شاندار اداکار اور ایک خوبصورت انسان ہیں‘۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ ’آپ کبھی اس احساس کے بارے میں نہیں جان ۔سکتے کہ جب آپ ایک ۔ایسے انسان کے ساتھ اتنی خوبصورت چیزیں کر رہے ہوں تو کیسا محسوس ہوگا‘۔
الزبتھ ڈیبیکی نے لکھا کہ’میں بہت خوش قسمت تھی کہ مجھے سعید ملے۔ اور مجھے لگتا ہے۔ کہ وہ بہت خوبصورت انداز سے کام کرتے ہیں‘۔