پاکستان شوبز انڈسٹری کی سابقہ معروف جوڑی سائرہ یوسف اور شہروز سبزواری کی طلاق کے بعد پہلی رومانوی فلم ’بے بی لیشیس‘ کا ٹریلر جاری کر دیا گیا۔
اس فلم میں سائرہ یوسف صبیحہ جبکہ شہروز سبزواری عمر کا کردار نبھا رہے ہیں۔ عیسیٰ خان کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم سچی لو اسٹوری پر مبنی ہے۔
فلم کے ٹریلر سے معلوم ہوتا ہے۔ کہ فلم میں بیک وقت رومنس ، ایکشن ، ٹریجڈی ، کامیڈی بریک اپ سمیت مختلف رنگ نظر آئیں گے۔
فلم کے مرکزی اداکار شہروز سبزواری اور سائرہ یوسف کے علاوہ عامر قریشی ، سلمان شیخ (مانی )، آدی سمیت دیگر شامل ہیں۔
فلم ویلینٹائن کے موقع پر 10 فروری کو ریلیز ہونے جارہی ہے۔