سعودی عرب کی فلسطینیوں کی مدد کرنے کی ایک اور کوشش

سعودی عرب کی خصوصی امدادی ٹیم فلسطینیوں تک امدادی سامان پہنچانے کے لیے مصر کے دارالحکومت قاہرہ پہنچ گئی۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب کی ٹیم امدادی سامان. پہنچانے کے طریقہ کار کا تعین کرے گی۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی ٹیم نے مصر میں سعودی سفیر اسامہ نوگالی سے ملاقات کی جس میں غزہ کے متاثرہ افراد تک رفح کراسنگ کے ذریعے امدادی سامان، کھانے. کی اشیاء اور طبی سامان پہنچانے کے عمل کو تیز کرنے کے طریقۂ کار پر بات چیت کی گئی۔

عرب میڈیا کے مطابق شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی ہدایت پر سعودی عرب میں حال ہی میں غزہ میں فلسطینیوں کو مدد فراہم کرنے کے لیے. مہم بھی شروع کی گئی تھی۔

تبصره

  1. سعودی عرب کی طرف سے امدادی سامان کافی نہیں۔عرب ممالک کی سرپرستی کرتے ہوئے جنگ بندی کے لیےاسراعیل پر دباوٴ ڈالنا چاہئے ۔خود اساعیل کے ساتھ تعلقات بناتے ہوے انسانی خون کو روکنے کی بجائے محض دکھانے کے لیے دی جانے والی امداد ایک مزاق وے۔غزا کا دفاع دراصل سعودی عرب کا اپنا دفاع ہے۔اسراعیل کے ظلم کو روکا نہ گیا تو اگلا ٹارگٹ اردن شام مصر لبنان یمن اور سعودی عرب ہو گا۔

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.