بلوم برگ کی پاکستانی اسٹاک مارکیٹ کی تعریف

مارکیٹ

معاشی صورتحال پر نظر رکھنے والے ادارے بلوم برگ نے پاکستانی اسٹاک مارکیٹ کو ایک ہفتے کے دوران دنیا میں سب سے بہترین اسٹاک مارکیٹ قرار دے دیا۔

بلوم برگ  کا کہنا ہے. کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک ہفتے کے دوران 2 ہزار 755 پوائنٹس یا 9 اعشاریہ 75 فیصد اضافہ ہوا۔

مارکیٹ کے مجموعی سرمائے میں 324 ارب روپے اضافہ ہوا جو اب 6 ہزار 815 ارب روپے یا امریکی ڈالر میں ساڑھے 24 ارب ڈالر تک پہنچ چکا ہے۔

غیر ملکی سرمایہ کاروں نے اسٹاک میں 47 لاکھ ڈالر کے شیئرز خریدے. ہر روز اوسطاً 34 کروڑ شیئرز کا کاروبار ہوا. جن کی مالیت ہر روز 4 کروڑ 10 لاکھ امریکی ڈالر رہی۔

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.