فرانس کی ریفری سٹیفنی فریپارٹ مردوں کے ورلڈ کپ میچ کے لیے پہلی خواتین امپائرنگ ٹیم کی قیادت کریں گی۔
فیفا نے منگل کو اعلان کیا۔ کہ مردوں کے ورلڈ کپ کے میچ میں۔ ریفری بننے والی پہلی خاتون ریفری سٹیفنی فریپارٹ کے ساتھ برازیل سے تعلق رکھنے والی نیوزا بیک اور میکسیکو کی کیرن ڈیاز میدینہ جمعرات کو ہونے والے گروپ ای کے اہم میچ میں شرکت کریں گی۔
یہ 38 سالہ خاتون البیت سٹیڈیم میں اپنے کیریئر کا ایک اور سنگ میل عبور کریں گی۔
گارڈین کے مطابق انہوں نے مارچ میں مردوں کے ورلڈ کپ کوالیفائر، 2020 میں ۔مردوں کی چیمپیئنز لیگ، 2019 یوئیفا سپر کپ فائنل اور لیگ ون کے میچز میں ریفری کے فرائض انجام دے چکی ہیں۔
گروپ سی میں پولینڈ اور میکسیکو کے میچ میں سٹیفنی فریپارٹ چوتھے آفیشل کے طور پر شامل تھیں۔ دو دیگر ریفریز روانڈا کی سلیمہ مکنسانگا اور جاپان کی ۔یاماشیتا یوشیمی کو بھی فیفا۔ ورلڈ کپ آفیشلز کے پول میں شامل کیا گیا ہے۔
نیوزا بیک اور کیرن ڈیاز میدینہ کے ساتھ ساتھ امریکی عہدیدار کیتھرین نیسبٹ کو بھی اسسٹنٹ کے طور پر بلایا گیا تھا۔
ٹورنامنٹ شروع ہونے سے قبل سٹیفنی فریپارٹ نے کہا تھا۔ کہ انہیں امید ہے۔ کہ قطر میں خواتین ریفریز کی شمولیت سے بڑے لیول پر یہ ’چیزیں ممکن ہوں گی۔‘
انہوں نے کہا کہ ’فیفا اور حکام کی جانب سے اس ملک میں خواتین ریفریز کا ہونا ایک مضبوط اشارہ ہے۔