13 ہزار ڈالر کے جوتوں کی چوری مگر ایک بھی جوتا چوروں کے کسی کام نہ آیا

لاطینی امریکہ کے ملک پیرو میں چوری کی انوکھی واردات میں ایک دکان سے دو سو جوتے چرا لیے گئے لیکن اس عمل میں ایک غلطی چوروں کو بہت بھاری پڑ گئی۔

یہ واردات پیرو کے شہر ہیانکاو میں ہوئی. جہاں تین افراد نے دکان میں گھس کر 200 سے زیادہ جوتے چوری کیے۔

اس واردات کے مناظر دکان میں موجود سکیورٹی کیمرے نے محفوظ کیے ہیں۔

دکان کے مالک کے مطابق ان جوتوں کی مالیت 13 ہزار ڈالر سے زیادہ ہے. تاہم چوروں کے لیے. ان جوتوں کو بیچنا کافی مشکل ثابت ہو گا کیونکہ مسروقہ جوتوں میں ایک بھی ایسا نہیں جس کا جوڑا مکمل ہو۔

چوروں نے دکان میں شیلف پر موجود جو جوتے چوری کیے. وہ تمام دائیں پیر کے جوتے تھے. جن کا دوسرا پیر اندر گودام میں موجود تھا۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ چور رات کے اندھیرے میں دکان کا تالا توڑ کر اندر داخل ہوتے ہیں اور پھر ایک سائیکل پر مختلف برینڈز کے جوتے رکھ کر فرار ہو جاتے ہیں۔

مقامی پولیس کے سربراہ ایڈوان ڈیاز نے پیرو کے میڈیا کو بتایا. ’اس چوری کی غیر معمولی بات یہ ہے کہ صرف دائیں پاوں کے جوتے ہی چرائے گئے۔‘

ان کا کہنا تھا کہ ’ہم جائے واردات سے شواہد جمع کر رہے ہیں۔‘

انھوں نے یہ بھی دعوی کیا کہ فوٹیج اور فنگر پرنٹس کی مدد سے وہ ان چوروں کا پتہ لگا لیں گے۔

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.