کافی اور میتھی کا استعمال پٹھوں کی مضبوطی میں مددگار

0
1

ایک مختصر مگر منفرد تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ کافی اور میتھی کا استعمال زائد العمری میں پٹھوں کی طاقت میں مددگار ہوسکتا ہے۔

زائد العمری اور خصوصی طور پر 50 سال کی عمر کے بعد پٹھوں کی کمزوری ہوجانا عام بات ہے. لیکن بعض افراد کے پٹھوں میں اس قدر کمزوری ہوجاتی ہے. کہ وہ نہ چل سکتے ہیں، نہ بیٹھ سکتے ہیں اور نہ ہی کوئی کام درست انداز میں سر انجام دے سکتے ہیں۔

پٹھوں کی سنگین کمزوری. کو طبی اصطلاح میں سارکو پینیا (Sarcopenia)کہا جاتا ہے. اور اس کا کوئی بھی علاج نہیں، البتہ مختلف. ادویات اور غذاؤں سے اس پر قابو پایا جا سکتا ہے۔

اب ماہرین نے تحقیق سے معلوم کیا ہے کہ کافی اور میتھی کے استعمال سے پٹھوں کی طاقت کو دیر تک برقرار رکھا جا سکتا ہے۔

کمزوری

طبی جریدے نیچر .میں شائع تحقیق کے مطابق پٹھوں کی کمزوری جاننے کے لیے. ماہرین نے چین اور کوریا کے زائد العمر افراد کے خون کے ٹیسٹس کے جائزے لیے اور ان میں پٹھوں کی کمزوری کا سبب بننے والے کیمیکلز کو جانچا۔

بعد ازاں ماہرین نے زائد العمر نر اور مادہ ایسے چوہوں پر تحقیق کی، جو پٹھوں کی کمزوری کا شکار تھے، ماہرین نے انہیں 12 ہفتوں تک خصوصی پروٹین سپلیمینٹ دیا. اور پھر ان کے پٹھوں مین طاقت کا جائزہ لیا۔

نتائج سے معلوم ہوا کہ محض 12 ہفتوں تک چوہوں کو خصوصی سپلیمینٹ دیے جانے سے ان کے پٹھوں میں توانائی آگئی اور وہ معمول کے مطابق کام سر انجام دینے لگے۔

ماہرین کے مطابق چوہوں کو سپلیمینٹ دیا گیا، اس سپلیمینٹ کے اجزا کافی. اور میتھی میں بڑی مقدار میں پائے جاتے ہیں اور اگر زائد العمر افراد. میتھی اور کافی کا زیادہ استعمال کریں. تو وہ پٹھوں. کی کمزوری سے بچ سکتے ہیں۔

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.