دنیا کے معمر ترین 111 سالہ شخص نے اپنی لمبی عمر کا راز بتادیا

دنیا کے معمر ترین 111 سالہ برطانوی شخص نے اپنی لمبی عمر کا راز بتا دیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق جان ٹنیس ووڈ نامی بزرگ نے کہا ہے. کہ میری لمبی عمر صرف قسمت ہے،  میری خوراک کا کوئی خاص راز نہیں، ہر جمعے کو میرا پسندیدہ کھانا مچھلی اور چپس تھا۔

111 سالہ ٹینس ووڈ کو گنیز ورلڈ ریکارڈ کا ٹائٹل وینزویلا کے 114 سالہ شخص کی اس ہفتے موت کے اعلان کے بعد ملا۔

رپورٹس کے مطابق ٹینس ووڈ 1912ء میں شمالی انگلینڈ میں پیدا ہوئے، وہ ریٹائرڈ اکاؤنٹنٹ اور پوسٹل سروس کے سابق رکن ہیں. اور اس وقت ان کی عمر .111 سال 222 دن ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق جب دنیا کے معمر ترین شخص سے لمبی عمر کا راز پوچھا گیا. تو انہوں نے جواب دیا کہ آپ یا تو لمبی عمر پاتے ہیں یا مختصر اور آپ اس کے بارے میں زیادہ کچھ نہیں کرسکتے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق اب تک دنیا کے سب سے معمر ترین آدمی جاپان کے جیرومون کمیورا تھے. جو 116 سال اور 54 دن زندہ رہے. جبکہ سب سے معمر ترین زندہ خاتون اور مجموعی طور پر سب سے زیادہ عمر رسیدہ شخص اسپین. کی ماریہ برانیاس موریرا ہیں جن کی عمر 117 سال ہے۔

رپورٹس کے مطابق یہ خاتون امریکا میں پیدا ہوئیں. لیکن ان دنوں یہ اسپیشن میں رہائش پذیر ہیں۔

تبصره

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.