امریکہ میں زیادہ پانی پینے سے خاتون کی موت

پانی کی زیادتی سے اموات ماضی میں بھی مختلف صورت حال میں ہو چکی ہیں

امریکی ریاست انڈیانا میں دو بچوں کی ماں کی موت کے حوالے سے ان کے خاندان نے بتایا کہ جولائی میں خاتون کی موت تیزی سے بہت زیادہ پانی پینے کی وجہ سے ہوئی۔

ایشلی سمرز چار جولائی کے ویک اینڈ پر انڈیانا کی جھیل فری مین کی سیر سے لطف اندوز ہو رہی تھیں جب انہوں نے اپنے آس پاس موجود لوگوں کو بتایا کہ وہ پانی کی کمی اور سر میں ہلکا پن محسوس کر رہی ہیں۔ انہیں ایسا لگا کہ وہ کافی مقدار میں پانی نہیں پی سکیں۔

خاتون تھوڑے ہی وقت میں پانی کی متعدد بوتلیں پینے کے بعد گھر چلی گئیں. جہاں وہ گیراج میں جا کر بے ہوش ہو گئیں۔

خاتون کے اہل خانہ نے انہیں آئی یو ہیلتھ آرنیٹ ہسپتال پہنچایا لیکن وہ کبھی ہوش میں نہ آ سکیں اور پانی کے زہریلے پن کی وجہ سے دم توڑ گئیں۔

ایشلی کے بھائی ڈیون ملر نے ڈبلیو آر ٹی وی کو بتایا کہ’یہ ہم سب کے لیے ایک صدمہ تھا۔ جب انہوں (ڈاکٹروں) نے پہلی بار پانی کے زہریلے پن کے بارے میں بات کرنا شروع کی تو یوں محسوس ہوا کہ ایسا بھی ہوتا ہے؟‘

ان کا مزید کہنا تھا، ’کسی نے کہا کہ انہوں نے 20 منٹ میں پانی کی چار بوتلیں پی لیں۔ میرا مطلب ہے کہ ایک اوسط پانی کی بوتل 16 اونس کی طرح ہوتی ہے. یعنی انہوں نے 20 منٹ میں 64 اونس پانی پی لیا جو آدھا گیلن بنتا ہے۔ اتنا پانی تو آپ پورے دن میں میں پیتے ہیں۔‘

صرف ایک لیٹر پانی

ہسپتال کے ڈاکٹر الوک ہروانی نے ڈبلیو ایل ایف آئی ٹی وی کو بتایا کہ ’ایسا نسبتاً شاذو نادر ہی ہوتا ہے۔‘

’اب جس چیز کی ہمیں فکر ہے وہ محض مختصر وقت میں بہت زیادہ پانی پینا ہے۔ دراصل آپ کے گردے ایک گھنٹے میں صرف ایک لیٹر پانی صاف کر سکتے ہیں۔‘

ڈاکٹر نے کہا کہ یہ اچھا خیال ہے کہ جب گرم موسم میں گھر سے باہر بہت زیادہ وقت گزارنا ہو تو سادہ پانی کے علاوہ الیکٹرولائٹس والی چیزیں کھانا یا پیتے رہنا خون میں پانی اور نمکیات کا توازن برقرار رکھنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔ ان اشیا میں سپورٹس ڈرنگ گیٹوگریڈ اور پھل شامل ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ جن چیزوں کا خیال رکھنا ضروری وہ یہ ہیں. کہ ’اگر آپ واقعی اپنے اندر توجہ کی کمی محسوس کرنے لگیں، بہت تھکاوٹ اور نقاہت۔‘

’بعض اوقات مریضوں کو سر میں ہلکا درد محسوس ہونے لگتا یا بس اپنے آپ کو بیمار محسوس کرتے ہیں۔ یہ پانی کے زہریلے پن کی ابتدائی علامات ہو سکتی ہیں… لہذا اگر آپ واقعی پریشان ہو جائیں کہ آپ یا خاندان کا کوئی فرد ٹھیک سے کام نہیں کر رہا اور آپ پانی کے زہریلے پن کے بارے میں فکر مند ہیں تو 911 پر کال کرنے میں ہچکچاہٹ محسوس نہ کریں۔ (ایمرجنسی روم) جانے میں ہچکچاہٹ محسوس نہ کریں۔‘

زہریلے پن سے اموات

پانی کی زیادتی سے اموات ماضی میں بھی مختلف صورت حال میں ہو چکی ہیں۔

سائنٹیفک امریکن نامی میگزین کے مطابق لوگوں کی ریڈیو سٹیشن پر پانی پینے کے لائیو مقابلے سے لے کسی طلبہ گروپ کا حصہ بننے کی شرائط تک ہر موقعے پر پانی کے زہریلے پن سے اموات ہو چکی ہیں۔

اس کے علاوہ بھی کیلیفورنیا یونیورسٹی کے ایک طالب علم کو پش اپس کے دوران وقفے میں وافر مقدار میں پانی پینے پر مجبور کیا گیا تھا۔

کلبوں میں جانے والے افراد خاص طور پر وہ لوگ ایم ڈی ایم اے جیسی منشیات استعمال کرتے ہیں. وہ پانی کے زہریلے پن کے خطرے کا سامنا کر سکتے ہیں کیوں کہ انہیں بہت زیادہ پسینہ آتا ہے. اور وہ گھنٹوں جاری رہنے والے رقص کے دوران پانی پیتے رہتے ہیں۔

تبصره

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.