ویتنامی خاتون ایک دہائی سے سو نہ سکی، مسلسل جاگنے کی وجہ کیا؟

ویتنام کی ایک 36 سالہ خاتون نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ 11 برس سے سو نہیں سکیں۔ وہ پیشے کے اعتبار سے اسکول ٹیچر ہیں۔

ترانتھی لو ویتنام کا ویتنامی سوشل میڈیا پر چرچا ہو رہا ہے، معلوم ہوا ہے کہ وہ 11 سال سے سو نہیں سکیں۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ ان کی آنکھوں سے آنسو بہنا شروع ہوگئے. اور آنکھیں بند کرنے بھی نہیں رکے نا ہی پانی ڈالنے سے تھمے۔

یہ ناقابل بیان آنسو خود ہی رک گئے لیکن اس کے بعد ان کی نیند اڑ گئی۔

خاتون نے کہا کہ وہ کتنی بھی کوشش کرلیں لیکن وہ سو نہیں پاتیں، آنکھیں تھک جاتی ہیں لیکن ذہن مکمل طور پر جاگتا رہتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ 11 سال سے صرف آنکھیں بند کرکے لیٹ جاتی ہیں. تاکہ کچھ دیر آرام کرسکیں لیکن انہیں نیند نہیں آتی۔

خاتون اسپتال گئیں تو ڈاکٹرز نے بتایا کہ انہیں شدید بےخوابی کی بیماری ہے۔ ادویات لیں تو دوسرے اثرات شروع ہوگئے اور یوں ترانتھی نے دوا لینا بھی ترک کردی۔

ترانتھی کا کہنا ہے کہ انہیں ہڈیوں اور پیٹ کے درد کی بھی شکایت ہے جو سارا سال چلتا رہتا ہے، ممکن ہے کہ ان کی بےخوابی کی وجہ سے کیفیت بھی ہو۔

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.