انگلش کپتان کا پاکستانی بولرز سے متعلق کیا کہنا ہے؟

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان جوز بٹلر کا کہنا ہے کہ پاکستان آکر خوشی محسوس کر رہے ہیں، بہت عرصے بعد یہاں آکر اچھا لگا۔

جوز بٹلر
انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان جوز بٹلر

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے۔ ہوئے جوز بٹلر نے کہا کہ پاکستان ایسا ملک ہے۔ جو فاسٹ بولرز پیدا کر رہا ہے۔

پاکستانی لوگ کرکٹ سے بڑا پیار کرتے ہیں، کوشش کریں گے۔ لوگوں کے سامنے اچھا کھیل پیش کریں، پاکستان ایک مضبوط ٹیم ہے۔

انگلش کپتان کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ سے قبل یہ سیریز بڑی اہمیت کی حامل ہے، سیریز سے ورلڈ کپ کی تیاری کا اچھا موقع ملے گا، سات میچوں کی سیریز چیلنج سے کم نہیں ہوگی۔

جوز بٹلر نے کہا کہ یقین ہے کہ یہ ٹف سیریز ثابت ہوگی۔ لیام لیونگسٹن ہمارے بہترین کھلاڑی ہیں، پاکستان سپر لیگ میں ہمارے کھلاڑیوں کو شائقین کھیلتا دیکھ چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملکۂ برطانیہ کے انتقال کا ہم سب کو بہت دکھ ہے۔ کوشش ہے۔ اپنی کرکٹ سے سیلاب متاثرین کو خوشی دیں، انگلش کرکٹ بورڈ بھی سیلاب متاثرین کی مدد کرے گا۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ سات ٹی 20 میچز چیلنج ہیں، ہر کھلاڑی کو اپنا ورک لوڈ مینج کرنا ہوگا۔ میں کبھی پاکستان میں نہیں کھیلا، پاکستان کی کنڈیشنز کا  اندازہ نہیں، جو کھلاڑی پی ایس ایل کھیل چکے ہیں ان کے تجربے سے فائدہ اٹھائیں گے۔

واضح رہے کہ انگلش کرکٹ ٹیم 17 سال بعد پاکستان پہنچ گئی۔ پرواز نے کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر لینڈ کیا۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 7 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ ہوں گے۔ سیریز کا آغاز 20 ستمبر سے ہوگا۔

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.