امریکا: آئی فون نہ ملنے پر ڈاکو چھینا گیا موبائل واپس کر کے چلے گئے

موبائل

امریکا میں ڈکیتی کا عجیب واقعہ پیش آیا ہے جس میں ملزمان لوٹا ہوا موبائل فون واپس کر کے چلے گئے۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق امریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں چوری کی منفرد واردات ہوئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق متاثرہ شخص اپنے اپارٹمنٹ کے باہر گاڑی کھڑی کر کے اندر جانے لگا. تو 2 نقاب پوش مسلح افراد اس کے پاس آ گئے۔

متاثرہ شخص کے مطابق لٹیروں نے اسلحے کے زور پر اس کے پاس موجود تمام قیمتی سامان چھین لیا. اور فرار ہو گئے۔

مذکورہ شخص کے سامان میں پیسے، گاڑی کی چابی اور موبائل فون بھی شامل تھا۔

تاہم جب ڈاکوؤں کو احساس ہوا کہ چھینا گیا فون آئی فون نہیں بلکہ اینڈرائیڈ فون ہے. تو اسے یہ کہہ کر واپس کر دیا کہ ہمیں لگا کہ یہ آئی فون ہے، لیکن یہ تو اینڈرائیڈ ہے، یہ ہمیں نہیں چاہیے، اس کی ہمیں ضرورت نہیں۔

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.