سوات کے تین ریسرچ سائنس دان دنیا کے بہترین محققین میں

امریکہ کی معروف یونیورسٹی سٹینفورڈ نے حال ہی میں دنیا کے دو فیصد محققین کی درجہ بندی پر مشتمل ایک سالانہ فہرست جاری کی ہے، جس میں خیبرپختونخوا کے ضلع سوات سے تعلق رکھنے والے تین ریسرچ سائنس دانوں کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

 بہترین محققین کی فہرست میں شامل کیے گئے سوات یونیورسٹی کے شعبہ کمپیوٹر سائنس کے چیئرمین ڈاکٹر ثنا اللہ (دائیں) اور سوات کے دو بھائی ڈاکٹر عباس خان اور ڈاکٹر ذیشان خان

منتخب ہونے والے۔ تین محققین میں سے ایک ۔سوات یونیورسٹی کے شعبہ کمپیوٹر سائنس کے چیئرمین ڈاکٹر ثنا اللہ ہیں، جنہوں نے ۔’وائرلیس اینڈ سینسر نیٹ ورک‘۔ میں تقریباً 45 مقالے لکھے ہیں۔ اور جن کے چار ہزار حوالہ جات موجود ہیں۔

بہترین محققین کی صف میں شامل دیگر دو ریسرچرز سوات کے دو بھائی ڈاکٹر عباس خان اور ڈاکٹر ذیشان ہیں۔

ڈاکٹر عباس اس وقت چین کی حنان یونیورسٹی میں بطور اسسٹنٹ پروفیسر۔ خدمات انجام دے رہے ہیں۔ اور انہوں نے بائیو انفارمیٹیکس میں تحقیق کرکے 100 سے زائد مقالے شائع کیے ہیں۔

اسی طرح ان کے بھائی ڈاکٹر ذیشان نے ۔معاشیات میں بطور ریسرچر تحقیق کرکے 61 مقالے شائع کیے ہیں۔ جنہیں دنیا بھر میں تین ہزار 900۔ حوالوں میں پیش کیا گیا ہے۔

انڈپینڈنٹ اردو سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر ثنا اللہ نے بتایا ۔کہ دراصل سٹینفورڈ یونیورسٹی کا یہ انتخاب زیادہ مقالے شائع کرنے پر نہیں بلکہ مقالوں کے معیار اور ان کے ’ایچ انڈیکس‘ کی قدر پر منحصر تھا۔

انہوں نے بتایا کہ سٹینفورڈ یونیورسٹی کی درجہ بندی میں ان کا نمبر ایک لاکھ 85 ہزار پر ہے۔

تبصره

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.