ہنسوں کو نشے کی لت لگ گئی، پوست کے کاشتکار پریشان

یورپی ملک سلوواکیہ میں پوست کے کاشتکاروں کو سیکڑوں ہنسوں سے جان چھڑانے میں مشکل پیش آرہی ہے، یہ ہنس پوست کے بیج کھا جاتے ہیں۔

سلوواکیہ کے ضلع کومارنو میں کاشتکاروں نے رواں برس فروری میں اپنی فصلوں پر ہنسوں کی موجودگی کی اطلاع دی تھی۔

یہ ہنس اس علاقے میں موجود پانی کے چھوٹے تالابوں کو دیکھ کر جمع ہوئے تھے. لیکن ایک آدھ بار انہوں نے پوست کھا لیا اور اب وہ اس کے عادی ہوچکے ہیں۔

سلوواکیہ کے میڈیا نے رپورٹ کیا تھا کہ تقریباً 200 ہنسوں نے کومارنو کو اپنا نیا مسکن بنا لیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا تھا. کہ ان ہنسوں نے پوست کی فصل کو چُگنا شروع کر دیا ہے. اور بعض تو اس نشے کے اس قدر عادی ہوچکے ہیں کہ وہ اُڑ تک نہیں سکتے۔

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.