بھارتی ٹیم کو پاکستان آنا چاہیے، شعیب ملک

ٹیم

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے کہا ہے کہ بھارتی ٹیم کو پاکستان آنا چاہیے اور پاکستان کو بھارت جا کر کھیلنا چاہیے۔

ٹورنٹو میں نمائندہ جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے شعیب ملک کا کہنا تھا کہ پاکستانی کرکٹ کا مستقبل روشن ہے۔ مجھے امید ہے کہ آنے والے ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم اچھا پرفارم کرے گی۔

ٹیم

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ کھیل سرحدوں کا محتاج نہیں ہے. کھیل لوگوں کو اکٹھا کرتا ہے. اور چھوٹی موٹی ناراضگیاں بھی دور کرتا ہے۔ 

سابق کپتان نے کہا کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے. انہیں مواقع فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے نئے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف کےلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

خیال رہے کہ شعیب ملک ٹورنٹو میں گلوبل ٹی ٹوئنٹی کرکٹ لیگ میں ٹیم مِسّی ساگا پینتھر کی کپتانی کر رہے ہیں۔

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.