مسجدِ اقصیٰ میں نمازِ جمعۃ الوداع کی ادائیگی

مسجدِ اقصیٰ

قبلۂ اوِل مسجدِ اقصیٰ میں رمضان المبارک کے آخری جمعے (جمۃالوداع) کی نماز ادا کی گئی ہے۔

مسجد اقصیٰ میں منعقدہ نمازِ جمعۃ الوداع کے اجتماع میں لاکھوں فرزندانِ توحید نے نمازِ باجماعت ادا کی ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو کے دفتر کی جانب سے کہا گیا تھا. کہ گزشتہ سالوں کی طرح اس مرتبہ بھی رمضان کے پہلے ہفتے کے دوران زیادہ سے زیادہ مسلمان نمازیوں کو مسجدِ اقصیٰ جانے کی اجازت دی جائے گی۔

اس حوالے سے جاری کیے گئے. بیان میں کہا گیا تھا. کہ رمضان کے پہلے ہفتے میں اتنی ہی تعداد میں عبادت گزاروں کو مسجدِ اقصیٰ میں داخل ہونے کی اجازت دی جائے گی. جو پچھلے سالوں میں تھی۔

بیان میں کہا گیا تھا. کہ ہر ہفتے سیکیورٹی اور حفاظت کے حوالے سے صورتِ حال کا جائزہ لیا جائے گا. اور اسی کے مطابق فیصلہ کیا. جائے گا۔

یاد رہے کہ رواں رمضان المبارک کے شروع میں اسرائیلی فوج نے فلسطینیوں کو مسجدِ میں نماز کی ادائیگی سے روک دیا تھا۔

عرب میڈیا کے مطابق ہر سال رمضان المبارک میں مسلمانوں کی بڑی تعداد مسجدِ اقصیٰ میں عبادت کے لیے جاتی ہے۔

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.