نئی سوزوکی موٹر سائیکلوں کی پیداوار بھی ایل سیز سے متاثر

2
0
ایل سی نہ کھلنے کی وجہ سے سوزوکی کمپنی خام مال اور پرزے درآمد کرنے سے قاصر ہے

پاکستان میں بڑھتی ہوئی معاشی مشکلات کی وجہ سے لیٹر آف کریڈٹ (ایل سی) نہ کھلنے اور درآمدات پر پابندی کے باعث پاک سوزوکی موٹر کمپنی نے جمعے سے  ملک بھر میں ڈیلرز کو نئی موٹرسائیکلوں کی بکنگ سے تاحکم ثانی روک دیا ہے۔

سوزوکی کمپنی نے بذریعہ خط ڈیلرز کو مطلع کیا۔ کہ وہ مزید بکنگ نہ کریں۔ کیونکہ کمپنی صارفین کو موٹرسائیکل فراہم نہیں کر پائے گی۔

سوزوکی لاہور کے ڈسٹری بیوٹر محمد گلزار نے انڈپینڈنٹ اردو سے گفتگو میں خط کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے آج سے بکنگ بند کر دی، تاہم جن صارفین نے پہلے بکنگ کروائی تھی ان کو موٹر سائیکلوں کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔

گلزار کے بقول انہیں کمپنی حکام نے بتایا کہ ایل سی نہ کھلنے کی وجہ سے وہ خام مال اور پرزہ جات درآمد کرنے سے قاصر ہیں جس سے نئی موٹرسائیکلوں کی تیاری ممکن نہیں رہی۔

انہوں نے بتایا کہ اس اقدام سے ان کا کام متاثر ہو رہا ہے۔ کیونکہ مہنگائی کی وجہ سے اخراجات پورے کرنا مشکل ہے۔

انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا۔ کہ وہ جلد از جلد ایل سیز کا مسئلہ حل کرے۔

ماہر معیشت الماس حیدر نے بتایا کہ سوزکی کے علاوہ بیشتر کمپنیوں کے آپریشن شدید متاثر ہو رہے ہیں۔ کیونکہ سٹیٹ بینک ایل سی کھولنے کی اجازت نہیں دے رہا۔

الماس کے بقول حکومت گذشتہ ایک سال سے معاشی مشکلات پر قابو پانے کی جو کوشش کر رہی ہے اس سے کاروباری حالات تیزی سے خراب ہو رہے ہیں۔

باہر سے مال

’درآمد بالکل بند کرنے کی بجائے اگر طے کر لیا جائے کہ سو کی بجائے چالیس پچاس فیصد درآمد کی جا سکتی ہے۔ تو بہتر ہے کیونکہ بالکل بندش سے باہر سے آنے والا خام مال بھی نہیں آ رہا۔ اور انڈسٹری بند ہو رہی ہے۔‘

اس سے قبل گاڑیاں بنانے والی کمپنیوں ہونڈا اور ٹویوٹا نے بھی اپنی پیداوار میں کمی کا اعلان کیا تھا۔

ٹریکٹر بنانے والی کمپنی ملت لمیٹڈ نے کچھ دن اپنا آپریشن بند رکھنے کے بعد 16 جنوری سے بحال کر دیا۔

5 Comments

  1. Want to write more, faster and better?

    Try Jasper AI – the AI-powered writing tool that generates persuasive and engaging content for your blog posts, landing pages, social media, ads and more. (Jasper does all of the work)

    This tool is perfect for copywriters, content publishers, marketers, bloggers and students.

    Sign up for completely free: https://bit.ly/3XInQSf

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.