پاکستان کے سب سے کم عمر وی لاگر شیراز کو ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب کی جانب سے گولڈن بٹن مل گیا۔
گلگت سے تعلق رکھنے والے ننھے وی لاگر محمد شیراز نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر یوٹیوب کی جانب سے موصول ہونے والے گولڈن کو ہاتھ. میں تھامے اپنی فیلی کے ہمراہ کچھ. خوبصورت تصاویر شیئر کی ہیں۔
اُنہوں نے یہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے. کیپشن میں لکھا کہ ’الحمد للّٰہ، یوٹیوب کا گولڈن بٹن مل گیا ہے‘۔
یاد رہے کہ پاکستان کے سب سے چھوٹے یوٹیوبر کے یوٹیوب چینل کا .نام ’شیرازی ویلیج وی لاگز‘ ہے جس میں وہ اکثر وی لاگز اپنے ننھی سی بہن مسکان کے ساتھ بناتے نظر آتے ہیں۔
یوٹیوب کا گولڈن بٹن کیا ہے؟
گولڈن پلے بٹن یوٹیوب کی جانب سے دس لاکھ سے زائد سبسکرائبرز رکھنے. والے یوٹیوب چینلز کو دیا جاتا ہے، یہ یوٹیوب کی جانب سے ایک اعزاز ہوتا ہے۔
یہ بٹن پانے والے چینل کے مالکان کو یوٹیوب کے چیف ایگزیکٹو. کا دستخط شدہ خط بھی دیا جاتا ہے. جس میں ان کی کارکردگی کو سراہا گیا ہوتا ہے۔