پاکستان کے قدرتی آفات سے نمٹنے والے ادارے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے اعلان کیا ہے کہ اس نے پاکستان کے عوام کی جانب سے ترکی بھیج دی ہے۔ ائیرفورس کے طیارے پی اے ایف سی-30 پر بڑی تعداد میں کمبل اور ٹینٹ بھیج دیے گئے ہیں۔
این ڈی ایم اے کا کہنا ہے۔ کہ ترکی اور شام کے لیے طبعی امداد بھی جلد بھیج دی جائے گی۔
7.7قہرامان ماراش جو ترکیہ میں آنے والے 7.7 کی شدت کے زلزلے کے مرکز اور دیگر علاقوں میں بڑے پیمانے پر امدادی۔ کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔
آذربائیجان کی ہنگامی حالات کی وزارت کی طرف سے جاری کردہ۔ بیان کے مطابق صدر الہام علی ایف کی ہدایت پر انسانی امدادی سامان لے جانے والے 2 طیارے جلد ہی ترکیہ پہنچ جائیں گے۔
بیان میں کہا گیا ہے۔ کہ طیاروں میں سے ایک میں مکمل طور پر گشتی ہسپتال موجود ہے۔
آذربائیجان نے امدادی سرگرمیون میں حصہ لینے کے لیے 420 رکنی ریسکیو ٹیم ترکیہ روانہ کی ہے۔
شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے فوجی یونٹس، مختلف عوامی اداروں اور شہریوں کی طرف سے دی گئی دوائیں، ڈرپس۔ خوراک۔ ہیٹر، کمبل، کپڑے۔ خیمے دیگر سازو سامان کو لے کر دو بحری جہاز ترکیہ روانہ ہوگئے ہیں۔
ازبکستان میں صدارتی دفتر کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے۔کہ صدر شوکت مرزایف کی ہدایت پر ازبکستان کی وزارت برائے ایمرجنسی کی 100 افراد پر مشتمل ریسکیو ٹیم۔ زلزلے میں زخمی ہونے والوں کے لیے امدادی سرگرمیوں میں حصہ لینے کے لیے۔ خصوصی گاڑیوں اور آلات اور انسانی امداد کے سامان کو لے کر طیارہ تاشقند ہوائی اڈے سے ترکیہ کے لیے روانہ ہوگیا ہے۔
امدادی سرگرميوں کا آغاز
ترکمانستان نے زلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں امدادی ٹیمیں اور انسانی امداد لے جانے والے طیارے روانہ کیے ہیں۔
بیلاروس نے ترکیہ آنے والے زلزلے کے بعد ملبے کے نیچے پھنسے ہوئے لوگوں کو بچانے کے لیے ایک سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم ترکیہ روانہ کرنے سے آگاہ کیا ہے۔
جارجیا نے بھی ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کے لیے سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم ترکی بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔
امریکہ کے خارجہ امور کے ترجمان نیڈ پرائس نے اعلان کیا کہ 79 افراد پر مشتمل دو ٹیمیں قہرامان ماراش کے زلزلے کے متاثرن کی امداد کے لیے امدادی ٹیم ترکیہ روانہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
واشنگٹن میں ترک سفارت خانے نے بھی زلزلہ متاثرین کے لیے امدادی سرگرمیاں شروع کر دی ہیں۔
امریکہ میں غیر سرکاری تنظیمیں اور مختلف تنظیمیں زلزلے سے متعلق امدادی کام کر رہی ہیں۔
نیویارک کے ترک ہاوس کو امدادی سازو سامان پہنچایا جا رہا ہے۔ تاکہ اسے آفت زدہ علاقے م منتقل کیا جاسکے۔
روس کے ہنگامی حالات کے وزیر الیگزینڈر کورینکوف نے اعلان کیا کہ روسی سرچ اینڈ ریسکیو ٹیمیں اور ماہرین صحت کو ترکیہ میں زلزلے سے متاثرہ علاقوں کو بھیج دیا گیا ہے۔
روس نے زلزلے میں زخمی ہونے والے افراد کے علاج کے لیے فیلڈ اسپتال کے علاوہ ترکیہ کی کے لیے امدادی اور ریسکیو ٹیمیں بھی روانہ کی ہیں۔
فرانس نے 136 افراد پر مشتمل ریسکیو ٹیمیں ترکیہ روانہ کی ہیں جبکہ جرمنی نے 41 اہلکاروں اور 7 کتوں کی ٹیم کو ترکیہ روانہ کردیا گیا ہے۔
عالمی امداد
جاپان کی جانب سے زلزلے کے باعث ترکیہ بھیجی گئی 18 افراد کی بین الاقوامی ایمرجنسی ریسکیو ٹیم استنبول پہنچ گئی۔ ہے ۔
چین نے زلزلوں کے بعد بحالی میں مددگار ہونے کے لیے۔ ایک شہری امدادی ٹیم ترکیہ روانہ کی ہے۔
میکسیکو نے صدر اینڈریس مینوئل لوپیز اوبراڈور کے حکم پر 145 افراد پر مشتمل۔ سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم ترکیہ روانہ کی ہے۔
ہنگری کی حکومت نے زلزلے کے نتیجے میں ترکیہ میں بین الاقوامی انسانی امداد کے آپریشن م کے دائرہ کار میں 55 افراد کی ٹیم روانہ کی ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر پاکستان نے زلزلے کے بعد متاثرہ افراد کی امداد کے لیے ریسکیو کام میں مددگار ہونے کے لیے سرچ اینڈ ریسکیو ٹیمیں ترکیہ روانہ کر دیں۔
ال سلواڈور کے صدر نایب بوکیل نے زلزلے کے بعد امدادی ٹیم ترکیہ روانہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
زلزلے کے بعد شمالی مقدونیہ نے۔ 40 افراد پر مشتمل سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم ترکیہ بھیجنے کا فیصلہ کیا۔
فلسطینی وزیر اعظم محمد استیہ نے۔ زلزلے کے بعد ترکیہ اور شام میں امدادی کاموں میں حصہ لینے کے لیے۔ شہری دفاع اور طبی ٹیمیں بھیجی جائیں گی۔
کل 14 ممالک، جن میں سے 12 مشرق وسطیٰ کے عرب ممالک ہیں، نے اعلان کیا کہ وہ ترکیہ میں 7.7 اور 7.6 شدت کے زلزلوں کے اثرات کو کم کرنے اور 10 ۔صوبوں کو متاثر کرنے کے لیے۔ امدادی ٹیمیں ٹرکیہ روانہ کریں گے۔
[email protected]
[email protected]