برطانوی شہر برمنگھم نے خود کو دیوالیہ قرار دے دیا

یورپ کی سب سے بڑی کونسل کا درجہ رکھنے والی اور برطانیہ کی ریاست انگلینڈ کے شہر برمنگھم کی مقامی حکومت نے خود کو دیوالیہ قرار دے دیا۔

برمنگھم آبادی اور ٹیکس اکٹھا کرنے. کے حوالے سے بھی لندن کے بعد برطانیہ کا سب سے بڑا شہر ہے. اور یہاں تقریبا ایک کروڑ افراد ٹیکس دیتے ہیں. اور یہاں کی آبادی سوا کروڑ سے زائد ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے ’بی بی سی‘ .کے مطابق برمنگھم کونسل کے مالیاتی آفیسر نے لوکل گورنمنٹ فنانس ایکٹ 1988 کے سیکشن 144 کے. تحت کونسل کے دیوالیہ ہونے کا نوٹس جاری کیا۔

مذکورہ ایکٹ کے تحت کوئی بھی کونسل اس وقت دیوالیہ ہونے کا نوٹس جاری کرسکتی ہے. جب وہ مالی مشکلات کا شکار ہو اور اس کے پاس خرچ کرنے کے لیے. مطلوبہ رقم اکٹھی نہ ہو پا رہی ہو۔

برمنگھم کونسل کی جانب سے جاری کردہ نوٹس میں بتایا گیا ہے. کہ کونسل کو مرد اور خواتین سرکاری ملازمین کو ایک جتنی اور ایک جیسی تنخواہیں اور مراعات دینے کی وجہ سے رواں مالی سال ایک ارب ڈالر کا اضافی بوجھ برداشت کرنا پڑا، جس وجہ سے مالی مشکلات پیدا ہوئیں۔

مساوی تنخواہیں

برمنگھم انتظامیہ کو برطانیہ کی سپریم کورٹ نے تمام سرکاری ملازمین مرد و خواتین کو مساوی تنخواہیں دینے کا حکم دیا تھا، یعنی ہر عہدے پر تعینات مرد اور خاتون کو ان کی صنف کے برعکس ایک جیسی ہی تنخواہ دی جائے۔

اس سے قبل برمنگھم کی مقامی حکومت کے متعدد اداروں میں مرد اور خواتین کی تنخواہوں میں نمایاں فرق تھا۔

کونسل کی جانب سے. دیوالیہ پن کے نوٹس کے بعد اب مقامی انتظامیہ انتہائی ضروری کاموں کے علاوہ کسی اور کام پر رقم خرچ نہیں کرے گی۔

انتظامیہ کے مطابق کونسل اب کئی ماہ تک صرف صحت، تعلیم اور صفائی سمیت ہنگامی امداد کے انتہائی ضروری کاموں کے علاوہ کسی بھی نئے منصوبے پر کوئی رقم خرچ نہیں کرے گی. تاہم ملازمین. کو مساوی تنخواہیں دی جاتی رہیں گی۔

برمنگھم کونسل کو امید ہے. کہ انتظامیہ کی جانب سے دیوالیہ پن کا اعلان کیے جانے کے بعد آئندہ مالی سال تک ان کا مالی نقصان. کم ہوکر ایک کروڑ ڈالر تک آجائے گا۔

یہاں یہ بات واضح رہے کہ برمنگھم کونسل کی جانب سے خود کو دیوالیہ قرار دیے. جانے سے برطانوی حکومت کا کوئی تعلق نہیں، مرکزی یا ریاستی حکومت اس سے متاثر نہیں ہوگی۔

برمنگھم سے قبل نومبر اور .دسمبر 2022 میں بھی برطانوی ریاست انگلینڈ کی دو کونسلز نے خود. کو دیوالیہ قرار دیا تھا. جس میں سے لندن کی ایک نواحی کونسل. نے مسلسل تیسری بار دیوالیہ ہوئی تھی۔

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.